Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اگست 7, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسٹاک مارکیٹ کی پرواز
    • یومِ استحصال کشمیر پر خیبر اور کےٹو ٹی وی کے خصوصی مارننگ شوز
    • خیبر نیوز پر سیاسی حالات حاضرہ سے متعلق خصوصی ٹاک شوز
    • حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور راہِ فرار اختیار کی، گورنر خیبر پختونخوا
    • ہری پور میں پولیس گاڑی کو حادثہ، ایس ایس یو اہلکار جاں بحق، چار زخمی
    • جنوبی وزیرستان: وانا بازار میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 14 زخمی
    • روس سے تیل کیوں خریدا ؟ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
    • بہادر سپوتوں نے وطن کیلئے جان نچھاور کرکے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی، وزیراعظم ، وزیر داخلہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » 9 مئی حملہ کیس: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سمیت 11 کارکنوں کو 27 سال قید کی سزا
    اہم خبریں

    9 مئی حملہ کیس: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سمیت 11 کارکنوں کو 27 سال قید کی سزا

    مئی 30, 2025Updated:مئی 30, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    May 9 attack case: 11 workers including PTI member of the National Assembly sentenced to 27 years in prison
    عدالت میں موجود 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ بھی جاری ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کو تھانہ رمنا پر حملہ کرنے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف اور سابق رکن صوبائی اسمبلی وزیر زادہ سمیت 11 کارکنوں کو 27 سال قید کی سزا سنا دی، عدالت میں موجود 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔

    انسداد دہشت گردی عدالت  کے جج طاہر عباس نے 9 مئی 2023 کو تھانہ رمنا پر حملے کے مقدمے میں ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت 27 سال قید کی سزا سنائی ۔

    عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان سے کہا کہ آپ پر اسلام آباد کے تھانہ رمنا پر حملے کا الزام ہے، آپ کے خلاف 20 گواہان نے شہادتیں ریکارڈ کرائیں جن میں مجسٹریٹس بھی شامل تھے ۔

    جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ کسی بھی احتجاج کا پرامن طریقہ ہوتا ہے، قانون ہاتھ میں نہیں لیا جاتا، اگر آپ اپنے ہی تھانوں پر حملہ کریں گے تو ملک رہنے کے قابل نہیں رہے گا ۔

    پولیس نے عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد کمرہ عدالت میں موجود 4 ملزمان محمد اکرم، میرا خان، شاہ زیب، سہیل خان کو تحویل میں لے لیا جبکہ عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو پولیس پر قاتلانہ حملے کے جرم میں 5 سال قید اور 50،50 ہزار روپے جرمانے، موٹر سائیکل جلانے پر 4 سال قید اور 40،40 ہزار روپے جرمانے، تھانہ جلانے کے جرم میں 4 سال قید اور 40،40 ہزار روپے جرمانے جبکہ کار سرکار میں مداخلت پر 3 ماہ قید کی سزا سنائی ۔

    عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ملزمان کو ایک ماہ قید جبکہ مجمع بنا کر جرم کرنے پر 2 سال کی سزا سنائی ، اسی طرح دہشت گردی کی دفعات میں ملزمان کو 10،10 سال قید اور 2،2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleوفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا
    Next Article پاکستان نے چین کی عالمی ثالثی تنظیم کے قیام پر دستخط کردیئے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر نیوز پر سیاسی حالات حاضرہ سے متعلق خصوصی ٹاک شوز

    اگست 7, 2025

    حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور راہِ فرار اختیار کی، گورنر خیبر پختونخوا

    اگست 7, 2025

    ہری پور میں پولیس گاڑی کو حادثہ، ایس ایس یو اہلکار جاں بحق، چار زخمی

    اگست 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسٹاک مارکیٹ کی پرواز

    اگست 7, 2025

    یومِ استحصال کشمیر پر خیبر اور کےٹو ٹی وی کے خصوصی مارننگ شوز

    اگست 7, 2025

    خیبر نیوز پر سیاسی حالات حاضرہ سے متعلق خصوصی ٹاک شوز

    اگست 7, 2025

    حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے اور راہِ فرار اختیار کی، گورنر خیبر پختونخوا

    اگست 7, 2025

    ہری پور میں پولیس گاڑی کو حادثہ، ایس ایس یو اہلکار جاں بحق، چار زخمی

    اگست 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.