ایشین ڈبلز سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے گروپ کا آخری میچ بھی جیت لیا،قومی ٹیم نے چائنیز کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔
ایشین ڈبلز سکواش چیمپیئن شپ میں پاکستان نے آخری گروپ میچ میں چائنیز تائپے کو شکست دی اور کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔
پاکستان کی طرف سے ناصر اقبال اور نور زمان پر مشتمل پاکستانی ٹیم نے چائنیز ٹیم کے کھلاڑیوں چی یو وائی اور چن چنگ فو کو شکست دی ۔
پاکستانی ٹیم نے صرف 11 منٹ میں 11 ۔ 2 اور11۔ 9 سے کامیابی حاصل کی اور گروپ کے تینوں میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔
اہم ترین میچ میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کا کوارٹر فائنل میں کوریا سے مقابلہ ہوگا ۔