پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے اپنی ہی پارٹی اور صوبائی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نےکہا کہ میری حمایت کرنے والوں کو صوبائی حکومت انتقام کا نشانہ بناتی ہے ۔
جنید اکبر نےکہا کہ وہ ڈرون حملوں کے خلاف بولتے ہیں تو بیرسٹر سیف حملوں کی تعریف کرتے ہیں، پارٹی کا مینڈیٹ چوری کرنے والے آر اوز کو ترقیاں مل گئیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر اور دیگر لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک پیغام دیتے ہیں اور اگلی بار اس کے برعکس پیغام لے کر آتے ہیں ۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ پارٹی کی طرف سےکوئی سپورٹ نہیں مل رہی، ایسے حالات میں ان کے لیے تحریک آگے بڑھانا مشکل ہے ۔