وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ،اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ۔
اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافے کے بعد پٹرول کی فی لٹر نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے ہو گئی ،جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے ، اور یہ قیمتیں آئندہ 15 روز تک کیلئے نافذ ہوں گی ۔