آذربائیجان کے شہر خانکندی میں وزیراعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے ، اس سے قبل وزیراعظم کی ایران کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی تھی ۔
تینوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی بھی کی،صدر آذربائیجان نے وزیراعظم اور ترکیہ کے صدر کو خانکندی کی تاریخ اور قدیم عمارتوں کے بارے میں بتایا ۔
تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کرپاکستان ،ترکیہ اورآذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔
اس کے بعد آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیراعظم کو خود گاڑی چلا کر ظہرانے کے مقام پر لے کر گئے ۔
دریں اثنا آذر بائیجان میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات ہوئی تھی ۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے تجارت، دفاع، توانائی، علاقائی روابط پر بات چیت کی گئی تھی ۔