Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اگست 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، خدمات کو خراجِ تحسین
    • وزیراعظم کی صدر مملکت سے اہم ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ، ملک کی معاشی ،سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو
    • نئی دہلی میں بھی پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے
    • ملک بھر میں 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
    • یوم آزادی کی قدر
    • سوات قومی جرگے نے حکومت کو امن کے قیام کیلئے ایک ماہ کی مہلت دیدی
    • پاکستانی کوچز ایرانی کرکٹرز کی تربیت کریں گے، دونوں ممالک نے اتفاق کرلیا
    • باجوڑ، سرحدی علاقہ چارمنگ میں بم دھماکہ، 2 خواتین شدید زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » حضرت امام حسین علیہ السلام نے باطل کے خلاف ابدی جدوجہد کی علامت قائم کی،صدر مملکت اور وزیراعظم کا یومِ عاشور پر خصوصی پیغام
    اہم خبریں جولائی 6, 2025

    حضرت امام حسین علیہ السلام نے باطل کے خلاف ابدی جدوجہد کی علامت قائم کی،صدر مملکت اور وزیراعظم کا یومِ عاشور پر خصوصی پیغام

    Facebook Twitter Email
    Hazrat Imam Hussain (AS) established a symbol of eternal struggle against falsehood, special message from the President and Prime Minister on the Day of Ashura
    حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے وفادار رفقا نے دین اسلام کی سربلندی اور اصولوں کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، یوم عاشور پر پیغام
    Share
    Facebook Twitter Email

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ عاشور کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغامات میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھیوں کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اسے پوری امتِ مسلمہ کا مشترکہ سرمایہ قرار دیا ہے ۔

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشور ہمیں قربانی، حق گوئی اور عزم صمیم کا پیغام دیتا ہے۔ یہ دن حضرت امام حسین اور ان کے رفقا کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے باطل کے خلاف ابدی جدوجہد کی علامت قائم کی ۔

    انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا صبر، وفا اور قربانی کی ایسی بے مثال داستان ہے جو رہتی دنیا تک انسانیت کو راستہ دکھاتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کربلا ہر دور کے اندھیروں میں حق کا راستہ دکھانے والا روشن چراغ ہے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں یوم عاشور کو تاریخ اسلام کا ایک عظیم اور سبق آموز دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے وفادار رفقا نے دین اسلام کی سربلندی اور اصولوں کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی قربانی ہمیں صبر، استقامت اور اصولوں پر ڈٹے رہنے کا درس دیتی ہے، اور یہ تاقیامت انسانیت کے لیے ایک مشعلِ راہ بنی رہے گی ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہماری قوم کو بے شمار چیلنجز درپیش ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت اور تعلیمات سے رہنمائی لینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ امام  حسین علیہ السلام  کی جدوجہد اتحاد، استقامت اور حق کے ساتھ وابستگی کی اعلیٰ مثال ہے، اور ان کی قربانی پوری امتِ مسلمہ کا قیمتی سرمایہ ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتیں 50 تک پہنچ گئیں ،خواتین سمیت متعدد افراد لاپتہ، تلاش جاری
    Next Article خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی نئی لہر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، خدمات کو خراجِ تحسین

    اگست 15, 2026

    وزیراعظم کی صدر مملکت سے اہم ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ، ملک کی معاشی ،سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

    اگست 14, 2026

    نئی دہلی میں بھی پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے

    اگست 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، خدمات کو خراجِ تحسین

    اگست 15, 2026

    وزیراعظم کی صدر مملکت سے اہم ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ، ملک کی معاشی ،سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

    اگست 14, 2026

    نئی دہلی میں بھی پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے

    اگست 14, 2026

    ملک بھر میں 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    اگست 14, 2026

    یوم آزادی کی قدر

    اگست 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.