وانا: انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ (ساؤتھ) میجر جنرل مہر عمر خان نے کیڈٹ کالج وانا کا دورہ کیا اور کیڈٹس کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی۔
اس موقع پر کیڈٹس نے میجر جنرل مہر عمر خان سے سیکیورٹی، تعلیمی، صحت اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مختلف سوالات کیے۔
آئی جی ایف سی ساؤتھ نے طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں تاکہ مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو منفی پروپیگنڈے اور گمراہ کن معلومات سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی۔
کیڈٹس نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ ساؤتھ کی قیامِ امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے کی جانے والی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
دورے کے دوران آئی جی ایف سی ساؤتھ نے کالج کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا اور ادارے کے معیار کو سراہا۔