گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ کل مخصوص نشستوں پر نامزد ارکان کی حلف برداری ہوجائے گی، کل ہی سینیٹ کے الیکشن بھی ہوں گے ،فارمولا طے ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےکہا کہ ان کےارکان بات نہیں مان رہے ۔
پشاور: ہائیکورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے حوالے سے حکم نامہ جاری ہونے کے بعد گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے ارکان کی حلف برداری آج یا کل ہوجائے ۔
انہوں نے کہا کہ کل چوں کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ کےالیکشن بھی ہونے ہیں، اسی لیے ارکان کی حلف برداری بھی ہونی لازم ہے ۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن میں 6/5 کا فارمولا طے پایا ہے، فارمولا طے ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےکہا کہ ان کےارکان بات نہیں مان رہے ۔
گورنر نے کہا کہ اگرباقاعدہ مقابلہ ہوا تو کوشش ہوگی کہ 5 کے بجائے 6-7 سینیٹرز منتخب کرالیں، صوبائی حکومت ایسے اقدامات کرے کہ ہارس ٹریڈنگ نہ ہو ۔