Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 22, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ملک بھر میں بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، 221 افراد جاں بحق،580 زخمی، 800 سے زائد مکانات تباہ
    • زبردستی کا پاکستان
    • بلوچستان واقعہ، سینیٹرز کا ملزمان کو پھانسی دینے، وزیراعلیٰ، آئی جی اور ایس ایچ او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
    • گلگت بلتستان میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، 3 سیاح جاں بحق، 15لاپتہ
    • خیبر پختونخوا میں الیکشن کے بعد سینیٹ میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت مل گئی
    • بلوچستان ہائیکورٹ کا میاں بیوی کے بہیمانہ قتل کے واقعے کا نوٹس ،پولیس حکام کل طلب
    • وزیر خارجہ اسحاق ڈار سلامتی کونسل میں اجلاسوں کی صدارت کیلیے نیویارک پہنچ گئے
    • خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کے نتائج کا اعلان، پی ٹی آئی کے 6 اور اپوزیشن کے 5 سینیٹرز منتخب
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ملک بھر میں بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، 221 افراد جاں بحق،580 زخمی، 800 سے زائد مکانات تباہ
    اہم خبریں

    ملک بھر میں بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، 221 افراد جاں بحق،580 زخمی، 800 سے زائد مکانات تباہ

    جولائی 22, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Rains continue to wreak havoc across Pakistan, killing 221 people, injuring 580, destroying more than 800 houses
    پنجاب میں سب سے زیادہ 135، خیبرپختونخوا40، سندھ میں 22 اور بلوچستان میں 16 افراد جاں بحق ہوئے ،این ڈی ایم اے
    Share
    Facebook Twitter Email

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں جاری شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال  کی تازہ ترین رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی ایک ہولناک تصویر سامنے آئی ہے ۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 221 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں 804 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں ۔

    قدرتی آفات سے متعلق قومی ادارے کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں بارشوں کے نتیجے میں سب سے زیادہ 135 افراد جان بحق ہوئے، جبکہ 470 افراد زخمی ہو گئے، بارشوں سے 168 مکانات جزوی طور پر جبکہ 24 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ۔

    خیبرپختونخوا میں بارشوں کی وجہ سے 40 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 69 افراد زخمی ہوئے، صوبے میں 142 مکانات جزوی طور پر اور 78 مکانات مکمل طور پر منہدم ہوئے ۔

    سندھ میں بارشوں کے نتیجے میں 22 افراد جان بحق ہوئے اور 40 افراد زخمی ہوئے، صوبے میں 54 مکانات جزوی طور پر اور 33 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ۔

    بلوچستان میں بھی بارشوں کی شدت نے 16 افراد کی جان لے لی، جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے، یہاں 56 مکانات جزوی طور پر اور 8 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے ۔

    گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں سے 3 افراد زخمی ہوئے، جب کہ یہاں 71 مکانات جزوی طور پر اور 66 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے ۔

    آزاد کشمیر میں بارشوں کے سبب 1 شخص کی جان گئی اور 6 افراد زخمی ہوئے۔ یہاں 75 مکانات جزوی طور پر اور 17 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ۔

    اسلام آباد میں بھی بارشوں کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق ہوا، جب کہ 35 مکانات جزوی طور پر اور ایک مکان مکمل طور پر منہدم ہوا ۔

    این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد کی جان گئی جس میں 3 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 25 مکانات منہدم ہوئے اور 5 مویشی ہلاک ہوئے۔ اب تک 804 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور 200 مویشیوں کی اموات ہوئی ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleزبردستی کا پاکستان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان واقعہ، سینیٹرز کا ملزمان کو پھانسی دینے، وزیراعلیٰ، آئی جی اور ایس ایچ او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    جولائی 21, 2025

    گلگت بلتستان میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، 3 سیاح جاں بحق، 15لاپتہ

    جولائی 21, 2025

    خیبر پختونخوا میں الیکشن کے بعد سینیٹ میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت مل گئی

    جولائی 21, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ملک بھر میں بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، 221 افراد جاں بحق،580 زخمی، 800 سے زائد مکانات تباہ

    جولائی 22, 2025

    زبردستی کا پاکستان

    جولائی 21, 2025

    بلوچستان واقعہ، سینیٹرز کا ملزمان کو پھانسی دینے، وزیراعلیٰ، آئی جی اور ایس ایچ او سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    جولائی 21, 2025

    گلگت بلتستان میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی، متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، 3 سیاح جاں بحق، 15لاپتہ

    جولائی 21, 2025

    خیبر پختونخوا میں الیکشن کے بعد سینیٹ میں حکمران اتحاد کو دو تہائی اکثریت مل گئی

    جولائی 21, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.