بنگلا دیش نے 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں بھی پاکستانی ٹیم کو شکست دے کر دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ، میزبان ٹیم کے 134 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 125 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔
ڈھاکہ: میر پور کے شیر بنگلا سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 133رنز بناکر آوٹ ہوگئی ۔
بنگلا دیش کی جانب ذاکر علی نے سب سے زیادہ 55 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ مہدی حسن 33 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ۔
پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا ،عباس آفریدی اور احمد دانیال نے 2،2 جبکہ فہیم اشرف اور محمد نواز ایک،ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے ۔
بنگلادیش کے 134 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم آخری کی دوسری گیند پر 125 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور 8 رنز سے میچ ہار گئی ۔
پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 32 گیندوں پر 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم وہ قومی تیم کو شکست سے نہ بچا سکے، عباس آفریدی نے 19 اور احمد دانیال نے 17 رنز بنائے ۔
فخر زمان 8، صائم ایوب ایک، محمد حارث صفر، کپتان سلمان آغا 9، حسن نواز ، محمد نواز بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے ، جبکہ خوشدل شاہ 13 رنز بنا سکے ۔
بنگلادیش کی جانب سے شریف الاسلام نے 3 ، مہدی حسن اور تنظیم حسن ثاقب نے 2، 2 وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔
شاندار 55 رنز سکور کرنے پر ذاکر علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو شیر بنگلہ سٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا ۔