Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا
    • سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا
    • کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
    • خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف
    • پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
    • خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
    • بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف موثر اقدام
    بلاگ جولائی 25, 2025

    ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف موثر اقدام

    Facebook Twitter Email
    Pakistan Ramps Up Crackdown on Digital Terrorism and Propaganda
    Pakistan Demands Tech Giants to Remove Terror Content and Share Data
    Share
    Facebook Twitter Email

    حکومتِ پاکستان نے سوشل میڈیا پر دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نہ صرف آزادیٔ اظہار کا احترام کرتا ہے، بلکہ اسے دہشتگردی کے خلاف ایک مؤثر ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اظہارِ رائے کو دبانے کے حق میں نہیں، بلکہ اسے شدت پسندی کے خلاف ایک مضبوط دیوار بنا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف ایک فعال مورچہ بن چکا ہے۔

    طلال چوہدری نے بتایا کہ حکومت نے مختلف شدت پسند تنظیموں کے سوشل میڈیا نیٹ ورکس کو بے نقاب کیا ہے۔ ان تنظیموں میں ٹی ٹی پی ، آئی ایس کے پی ، بی ایل اے   اور بی ایل ایف (بلوچستان لبریشن فرنٹ) شامل ہیں، جو سوشل میڈیا کو نہ صرف پروپیگنڈا کیلئے استعمال کر رہی ہیں بلکہ نوجوانوں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کیلئے بھی استعمال کرتی ہیں۔ سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے مطابق  اب تک دہشتگردی سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بڑی تعداد کو ٹریس کیا گیا ہے، جبکہ مجموعی طور پر 2,417 شکایات اس وقت زیرِ غور ہیں۔

    حکومت نے اس صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے خطرناک مواد کو فوراً ہٹائیں۔ پاکستان نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نہ صرف دہشتگرد مواد بلاک کریں، بلکہ ایسے اکاؤنٹس کا ڈیٹا پاکستانی حکام کے ساتھ شیئر بھی کریں تاکہ مکمل کارروائی ممکن ہو سکے۔

    پاکستان نے دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو دعوت دی ہے کہ وہ ملک میں اپنے دفاتر قائم کریں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے براہِ راست ان سے رابطے میں رہ سکیں۔ حکومت کا ماننا ہے کہ مقامی سطح پر دفاتر کے قیام سے نہ صرف دہشتگرد مواد پر فوری ایکشن لیا جا سکے گا بلکہ فیک اکاؤنٹس اور شدت پسندی کو بھی مؤثر طریقے سے روکا جا سکے گا۔

    اقوام متحدہ کی جانب سے حال ہی میں ٹی ٹی پی اور آئی ایس کے پی پر باضابطہ پابندی عائد کی گئی ہے، جب کہ امریکہ اور برطانیہ نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا ہے۔ یہ عالمی اقدامات پاکستان کے مؤقف کی بین الاقوامی سطح پر توثیق ہیں، اور اس سے دہشتگرد گروہوں کی نقل و حرکت محدود کرنے میں مدد ملے گی۔

    معروف قانونی ماہر بیرسٹر عقیل کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر دہشتگردی سے جڑا مواد "پیکا” (PECA) قانون کے تحت قابل سزا جرم ہے۔ ان کے مطابق دہشتگردی سے منسلک ڈیجیٹل پراپیگنڈا محض اظہارِ رائے نہیں بلکہ یہ ایک خطرناک مجرمانہ عمل ہے، جس پر ریاستی اداروں کی فوری اور سخت کارروائی لازمی ہے۔

    مجموعی طور پرپاکستان نے سوشل میڈیا پر دہشتگردی کے خلاف جو مؤقف اپنایا ہے وہ نہ صرف قومی سلامتی کیلئے اہم ہے بلکہ عالمی امن کیلئے بھی ایک قابل تقلید مثال بن سکتا ہے۔ حکومت پرعزم ہے کہ وہ ہر اس ڈیجیٹل مہم کو ناکام بنائے گی جو نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف دھکیلتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleدورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، محمدرضوان ون ڈے ٹیم کا کپتان برقرار، بابر اور شاہین کی بھی واپسی
    Next Article میرا خواب ہے متاثرہ سائلین اس اعتماد کیساتھ عدالتوں میں آئیں کہ انصاف ملے گا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا

    اکتوبر 22, 2026

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!

    اکتوبر 5, 2026

    جب عوامی آوازیں دبتی ہیں، تو ریاستیں لرزتی ہیں. تحریر: قریش خٹک

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا

    اکتوبر 22, 2026

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.