خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر وادی تیراہ کے علاقہ میدان میں احتجاجی کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے ہیں ۔
خیبر: باغ میدان میں مقامی شہری اپنے جائز مطالبات کے حق میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے سامنے پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ اس دوران فائرنگ ہوئی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں احتجاج میں شریک 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے ، واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے حالات کو قابو کیا ۔
مقامی عمائدین،اہل علاقہ اور احتجاج میں شامل لوگوں نے فائرنگ کے واقعے کی شدیدی الفاظ میں مذامت کی ہے ۔