ہیروئن سمگلنگ کيس میں گرفتار پاکستانی شہری کو سعودي عرب میں سزائے موت دے دی گئی، سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بختیار زیب نامی پاکستانی شہری کو اتوار کے روز سزا دی گئی ۔
ریاض: سعودی عرب میڈیا کی جانب سے جاری وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں ملوث پاکستان کے شہری کو سزائے موت دے دی گئی ۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے پاکستانی شہری بختیار زیب سعودی عرب میں ہیروئن سمگلنگ کرنے کے جرم میں گرفتار ہوا تھا، متعلقہ عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنائی تھی اور بعد ازاں سعودی سپریم کورٹ نے بھی سزائے موت کو برقرار رکھا ۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مجرم بختیار زیب کو اتوار کے روز مکہ مکرمہ میں سزائے موت دے دی گئی ۔