9 مئی واقعات پر سزا کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا گیا ، الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال سے منتخب رکن قومی اسمبلی عبدالطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا، نااہلی کا نوٹیفکیشن بھی جار کردیا گیا ۔
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عبدالطیف چترالی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، عبدالطیف چترالی کو 9 مئی واقعات میں سزا یافتہ ہونے پر نااہل کیا گیا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی کو آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل کیا گیا ہے ۔
الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال کی نشست خالی قرار دے دی ہے، الیکشن کمیشن نے عبدالطیف چترالی کی نااہلی پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت سے 10،10 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنماوں سینیٹر اعجاز چودھری، ایم این اے محمد احمد چٹھہ اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان کو بھی نااہل قرار دیا تھا ۔