حکومت بلوچستان نے صوبہ بھر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کردی، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر بھی 15 دن کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بلوچستان میں 15 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، اس دوران اسلحے کی نمائش، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، پانچ سے زائد افراد کے اجتماع اور منہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کی گئی ۔
اعلامیہ میں میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں کالے شیشے والی گاڑیوں پر پابندی عائد ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔