Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, مئی 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کے ذریعے نیا مذاکراتی منصوبہ امریکہ تک پہنچا دیا ہے، ایرانی سفیر رضا اميری مقدم
    • وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت لویہ جرگہ،امن کی بحالی کیلئے وفاق سے مذاکرات کا فیصلہ
    • آن لائن جوئے کی وبا اور ہماری نئی نسل کی بقا کی جنگ
    • پاکستان میں ٹیلنٹ کی درست شناخت اور بہتر رہنمائی نہایت ضروری ہے، کپتان پشاور زلمی بابراعظم
    • پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سابق امریکی جنرل مارک کمٹ
    • قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جعلی اسناد پر مبینہ بھرتیوں کا انکشاف
    • خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک دینی و ثقافتی پروگراموں کے ذریعے آگاہی پھیلانے میں پیش پیش
    • فحش مواد نے پشتون ثقافت کی اصل پہچان کو نقصان پہنچایا: نجیب اللہ انجم
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
    اہم خبریں

    پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور

    اگست 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan Army inducts modern Z-10ME attack helicopter, Field Marshal stresses importance of civil-military harmony
    جدید ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز سے لیس یہ ہیلی کاپٹر فضائی اور زمینی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرتا ہے، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر  شامل کرلیا گیا ،ترجمان پاک فوج کے مطابق جدید ریڈار اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز سے لیس یہ ہیلی کاپٹر فضائی اور زمینی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرتا ہے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصمن منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا اور جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کی پاک فوج میں شمولیت کی تقریب میں بھی شرکت کی ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر فیلڈ مارشل نے علمی و سماجی شخصیات سے ملاقات میں سول و ملٹری ہم آہنگی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ملتان گیریژن کے دورے میں فارمیشن کی عملی تیاریوں اور جاری تربیتی سرگرمیوں پربریفنگ دی گئی، فیلڈ مارشل نے جوانوں کے اعلیٰ جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی صلاحیت کو سراہا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے قومی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ۔

    فیلڈ مارشل کا علمی وسماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ گفتگو کا سیشن بھی ہوا، سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی، سول و ملٹری ہم آہنگی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام طبقات کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا ۔

    فیلڈ مارشل نے پاک فوج میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شمولیت کی تقریب میں شرکت کی، جدید ریڈار، الیکٹرانک وارفیئر اور نائٹ اسٹرائیک کی صلاحیت سے لیس ہیلی کاپٹرز نے مظفرگڑھ فائرنگ رینج میں فائرپاور کا مظاہرہ کیا ۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مشترکہ ہتھیاروں کی حکمتِ عملی کے کامیاب مظاہرے کو سراہا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرنیوز کا قابل توجہ اور سیاسی حالات حاضرہ پہ مبنی پروگرام کراس ٹاک
    Next Article لکی مروت: سر بند میں گولہ پھٹنے سے پانچ بچے جاں بحق، 12 افراد زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان کے ذریعے نیا مذاکراتی منصوبہ امریکہ تک پہنچا دیا ہے، ایرانی سفیر رضا اميری مقدم

    مئی 3, 2026

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت لویہ جرگہ،امن کی بحالی کیلئے وفاق سے مذاکرات کا فیصلہ

    مئی 2, 2026

    پاکستان میں ٹیلنٹ کی درست شناخت اور بہتر رہنمائی نہایت ضروری ہے، کپتان پشاور زلمی بابراعظم

    مئی 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کے ذریعے نیا مذاکراتی منصوبہ امریکہ تک پہنچا دیا ہے، ایرانی سفیر رضا اميری مقدم

    مئی 3, 2026

    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت لویہ جرگہ،امن کی بحالی کیلئے وفاق سے مذاکرات کا فیصلہ

    مئی 2, 2026

    آن لائن جوئے کی وبا اور ہماری نئی نسل کی بقا کی جنگ

    مئی 2, 2026

    پاکستان میں ٹیلنٹ کی درست شناخت اور بہتر رہنمائی نہایت ضروری ہے، کپتان پشاور زلمی بابراعظم

    مئی 2, 2026

    پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سابق امریکی جنرل مارک کمٹ

    مئی 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.