Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 7, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان کا باگرام ایئربیس کسی صورت امریکہ کے حوالے نہ کرنے کا اعلان
    • اے کے آئی،مختلف اعصابی مسائل سے دوچار بچوں کیلئے پشاور میں ایک منفرد اور خیراتی ادارہ
    • کوہاٹ میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکار شہید، ایف سی حوالدار زخمی
    • پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کو وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی پیشکش کردی
    • دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے، ملائشین وزیراعظم
    • بلوچستان میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان میں جھڑپ کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک
    • شَرجِیل میمن کا سیاسی وار: اتحادیوں میں پھوٹ ڈالنے کا فن
    • پنجاب حکومت پیپلز پارٹی کی آڑ میں وزیراعظم کو نشانہ بنارہی ہے، یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، شرجیل میمن
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتے ہیں، اس کے حق کیلئے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
    اہم خبریں

    ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتے ہیں، اس کے حق کیلئے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

    اگست 3, 2025Updated:اگست 3, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pakistan supports Iran's nuclear program for peaceful purposes, says Prime Minister Shehbaz Sharif
    دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کی دستاویزات کا تبالہ ہوا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن مقاصد کے لیے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے اور اس کے حق کیلئے ایران کے ساتھ کھڑا ہے،اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے ایرانی بھائیوں اور جرنیلوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں، کسی قسم کی دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا،ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بہترین مہمان نوازی پر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ۔

    اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے  ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ  ایرانی صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان پر امن مقاصد کے لیے ایران کے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے اور اس کے حق کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے،اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے ایرانی بھائیوں اور جرنیلوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں، کسی قسم کی دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں فوری سیز فائر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں تاحال اسرائیلی بربریت جاری ہے، غزہ میں نومولود بچوں کو قتل کیا جا رہا ہے، خواتین اور جوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا غزہ میں مظالم کے خلاف مہذب دنیا کو بھرپور آواز اٹھانی چاہیے، دنیا کو غزہ میں امن کے لیے متحد ہونا ہو گا، مقبوضہ کشمیر کی صورت حال بھی غزہ سے مختلف نہیں ہے، ایرانی قیادت نے مظلوم فلسطینیوں کے لیے بھرپور آواز اٹھائی، پاکستان نے بھی ہر فورم پر فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھائی ۔

    ایرانی صدر کا پریس کانفرنس سے خطاب:

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بہترین مہمان نوازی پر پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ۔

    مسعود پزشکیان کا کہنا تھا اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر دل سے شکر گزار ہیں، عصر حاضر میں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے، پاکستان اورایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پرمبنی ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، دو طرفہ تعلقات کومختلف جہتوں میں آگے بڑھارہےہیں، مشترکہ اقتصادی زونز کے قیام اور سرحدی تجارت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، سرحدی سکیورٹی کوبہتربنانے کے لیے دو طرفہ تعاون جاری ہے ۔

    ایرانی صدر کا کہنا تھا علاقائی امن اور ترقی کا آپس میں گہرا تعلق ہے، اسرائیل خطے کو عدم استحکام کا شکارکرنےکے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔

    ایرانی صدر نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ روابط برقرار رکھنے اور مفاہمتی یادداشتوں کو حتمی شکل دینے کے لیے پرعزم ہیں، انہوں نے کہاکہ علاقائی امن اور ترقی کا آپس میں گہرا تعلق ہے، سرحدی سیکیورٹی کوبہتربنانےکےلیے دوطرفہ تعاون جاری ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلوئرجنوبی وزیرستان: جھڑپ میں قبائلی رہنما کا بھائی جاں بحق، کمانڈر سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
    Next Article بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے 3 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی، ایک اہلکار شہید
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    افغانستان کا باگرام ایئربیس کسی صورت امریکہ کے حوالے نہ کرنے کا اعلان

    اکتوبر 7, 2025

    اے کے آئی،مختلف اعصابی مسائل سے دوچار بچوں کیلئے پشاور میں ایک منفرد اور خیراتی ادارہ

    اکتوبر 6, 2025

    کوہاٹ میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکار شہید، ایف سی حوالدار زخمی

    اکتوبر 6, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان کا باگرام ایئربیس کسی صورت امریکہ کے حوالے نہ کرنے کا اعلان

    اکتوبر 7, 2025

    اے کے آئی،مختلف اعصابی مسائل سے دوچار بچوں کیلئے پشاور میں ایک منفرد اور خیراتی ادارہ

    اکتوبر 6, 2025

    کوہاٹ میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، پولیس اہلکار شہید، ایف سی حوالدار زخمی

    اکتوبر 6, 2025

    پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کو وزیراعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی پیشکش کردی

    اکتوبر 6, 2025

    دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے پاکستان سے ہر ممکن تعاون کریں گے، ملائشین وزیراعظم

    اکتوبر 6, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.