پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے لدھا میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے ۔، فائرنگ سے ڈی سی محفوظ رہے جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے ۔
جنوبی وزیرستان اپر: پولیس کا کہنا ہے کہ لدھا کے علاقے آڈنہ حبیب کوٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر کی گاڑٰ کو نشانہ بنایا اور فرار ہونے مین کامیاب ہو گئے ۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈی سی جنوبی وزیرستان عصإت اللہ وزیر محفوظ رہے ، تاہم فائرنگ سے محرر اعجاز محسود اور پولیس اہلکار گل نواز زخمی ہوگئے ۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، اور مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گردونواح میں شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔