بنوں میں فرینٹر کور کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے ایک بار پھر کواڈ کاپٹر (ڈرون ) حملہ کیا ہے، حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے، ضلعی پولیس افسر نے شہید اور زخمی ہونے والوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔
بنوں: ضلعی پولیس افسر سلیم عباس کلاچی نے بتایا کہ بکا خیل کے علاقے تختی خیل میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے ۔
ڈی پی او بنوں کا مزید کہنا تھا کہحملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ کے بعد فرینٹر کور اور پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ بنوں کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے کواڈکاپٹر ڈرون حملوں میں گزشتہ کئی روز سے تیزی آگئی ہے جس میں متعدد سیکیورٹی اہلکار اور عام لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔