خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں 8 اگست کی شام سے پیر 11 اگست کی صبح تک کرفیو نافذ کر دیا گیا، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ۔
ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے دفتر سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 8 اگست کی شام سے پیر کی صبح تک کرفیو کو نافذ کیا گیا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ کرفیو کے دوران سیکیورٹی فورسز نقل و حمل کریں گی، کرفیو کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی نقل و حمل کو محفوظ بنانا ہے ۔
ضلعی انتظامیہ کے اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ کرفیو کے دوران عوام سڑکوں سے دور رہیں ۔