Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اگست 12, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • میں اڈی اڈی جاواں ہوا دے نال ۔۔۔ ہانیہ عامر کا چلتی بائیک پر رقص
    • پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ میں بڑھتی قربت سے بھارت کی تشویش میں اضافہ
    • ژوب میں آپریشن، مزید 3 دہشتگرد ہلاک، 4 روز میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 50 ہو گئی
    • پاکستان میں ذیابیطس کا طوفان: ایک میٹھی سازش کی کڑوی حقیقت
    • پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری
    • پاکستان میں موبائل کمپنیوں کا خاموش گٹھ جوڑ ،ناقص سروس اور مہنگے پیکجز سے اربوں کی کمائی
    • 5اگست کے احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
    • سندھ طاس معاہدے کی عمومی تشریح پر ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکہ، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
    اہم خبریں

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکہ، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

    اگست 10, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Field Marshal Syed Asim Munir visits US, meets with top political and military leadership
    فیلڈ مارشل نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور پاک امریکہ عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ کے دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں، آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ کا سرکاری دورہ کیا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق امریکہ کے دورے کے دوران فیلڈ مارشل کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں، فیلڈ مارشل نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں ۔

    اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور پاک امریکہ عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا جبکہ ایڈمرل کوپر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ باہمی تعاون جاری رہے گا تاکہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کیا جا سکے ۔

    فیلڈ مارشل نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا، فیلڈ مارشل نے جنرل کین کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی ۔

    اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دوست ممالک کے دفاعی سربراہان سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں کیں ۔

    پاکستانی کمیونٹی سے ایک تعارفی نشست میں فیلڈ مارشل نے انہیں پاکستان کے روشن مستقبل پر پُراعتماد رہنے اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کا کہا ۔

    امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

    یاد رہے کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا رواں سال امریکہ کا یہ دوسرا سرکاری دورہ ہے، اس سے قبل آرمی چیف جون میں سرکاری دورے پر امریکہ گئے تھے جہاں انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی دعوت پر وائٹ ہاؤس میں ظہرانے پر ان سے ملاقات کی تھی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر پاور منصوبے کی منظوری
    Next Article کراچی میں ٹریفک حادثات تھم نہ سکے، ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق، والد زخمی، مشتعل شہریوں نے 7 ڈمپر جلاڈالے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ میں بڑھتی قربت سے بھارت کی تشویش میں اضافہ

    اگست 12, 2025

    ژوب میں آپریشن، مزید 3 دہشتگرد ہلاک، 4 روز میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 50 ہو گئی

    اگست 12, 2025

    پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری

    اگست 11, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    میں اڈی اڈی جاواں ہوا دے نال ۔۔۔ ہانیہ عامر کا چلتی بائیک پر رقص

    اگست 12, 2025

    پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ میں بڑھتی قربت سے بھارت کی تشویش میں اضافہ

    اگست 12, 2025

    ژوب میں آپریشن، مزید 3 دہشتگرد ہلاک، 4 روز میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 50 ہو گئی

    اگست 12, 2025

    پاکستان میں ذیابیطس کا طوفان: ایک میٹھی سازش کی کڑوی حقیقت

    اگست 11, 2025

    پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری

    اگست 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.