کلاوڈ برسٹ کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی، سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں مین پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے ، جہاں متاثرین کو راشن اور دوائیاں فراہم کی جا رہی ہیں ۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاک فوج کی ٹیمیں متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، سیلاب زدہ علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔
باجوڑ میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوگوں کو ریسکیو کیا جا رہا ہے جبکہ راشن اور ادویہ کی فراہمی بھی بذریعہ ہیلی کاپٹر کی جا رہی ہے، پاک فوج کی ٹیموں کے آتے ہی پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند ہوگئے ۔
پاک فوج کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ تمام سیلاب زدگان کو بحفاظت ریسکیو کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل کرنے تک آپریشن جاری رہے گا ۔