Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا
    • سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا
    • کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید
    • خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف
    • پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
    • خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
    • بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » باجوڑ میں نقل مکانی
    بلاگ اگست 16, 2025

    باجوڑ میں نقل مکانی

    Facebook Twitter Email
    Ongoing Operation Against Terrorists in Bajaur, Section 144 Imposed
    Section 144 Enforced in Bajaur Amid Ongoing Anti-Terrorism Campaign
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں تیزی آ گئی ہے، جس کے نتیجے میں ضلع کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے تاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کو کامیاب بنایا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ لوئی ماموند اور واڑہ ماموند کے 24 مختلف دیہاتوں سے لوگوں کو شدت پسندوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ یہ حکم محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے، جو 16 اگست 2025 شام 5 بجے سے 21 اگست 2025 شام 5 بجے تک مؤثر رہے گا۔ اس کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی کامیابی کو یقینی بنانا ہے اور علاقے میں عوامی سلامتی کو ترجیح دینا ہے۔

    ضلع باجوڑ کی مقامی انتظامیہ نے لوئی ماموند اور واڑہ ماموند کے 24 مختلف دیہاتوں سے لوگوں کو ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران علاقے خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے کہا ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ شدت پسند سویلین آبادی کو بطور شیلڈ استعمال نہ کریں اور آپریشن کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو۔

    مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ان دیہاتوں سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے مختلف سرکاری عمارتوں میں رہائش فراہم کی جائے گی، جن میں سپورٹس کمپلیکس اور دیگر سرکاری عمارتیں شامل ہیں۔ یہ انتظامات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں کہ متاثرہ افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات تک پہنچایا جا سکے۔

    ضلعی انتظامیہ نے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل 15 اگست 2025 سے شروع کر دیا ہے۔ اس عمل میں تقریباً 12 ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن متوقع ہے، اور یہ عمل 29 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔ متاثرہ خاندانوں کو نادرا کی موبائل وین یا دیگر رجسٹریشن مراکز میں جا کر اپنے خاندان کی رجسٹریشن کروانی ہوگی۔

    انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام اقدامات صرف اور صرف شہریوں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں اور یہ کہ ان اقدامات کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی کامیابی کو یقینی بنانا ہے۔ انتظامیہ نے مقامی مشران سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ ان علاقوں کو خالی کرایا جائے تاکہ شدت پسند ان دیہاتوں میں سویلین آبادی کو بطور ڈھال استعمال نہ کریں۔

    ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دوران اپنے گھروں تک محدود رہیں اور اپنے معمولات کی سرگرمیاں روک کر دفعہ 144 کی پابندی کریں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، اور انہیں کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

    یہ کارروائی ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف جاری ایک وسیع آپریشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد نہ صرف دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا ہے بلکہ علاقے کے عوام کو بھی محفوظ رکھنا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس بات پر زور دیا کہ اس آپریشن کی کامیابی میں عوام کا تعاون بہت ضروری ہے، اور اس وقت تک شہریوں کو اپنے گھروں تک محدود رہنا چاہیے جب تک آپریشن مکمل نہیں ہو جاتا۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان تمام اقدامات کا مقصد دہشت گردوں کی سرکوبی اور عوامی تحفظ کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور یہ کارروائیاں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ضروری ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article78 واں یوم آزادی خیبر نیٹ ورک پشاور سنٹر میں قومی جذبے کیساتھ منایا گیا
    Next Article مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا

    اکتوبر 22, 2026

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!

    اکتوبر 5, 2026

    جب عوامی آوازیں دبتی ہیں، تو ریاستیں لرزتی ہیں. تحریر: قریش خٹک

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا پولیس کا وہ ستارہ جس نے موت کو للکارا

    اکتوبر 22, 2026

    سہ فریقی ون ڈے سیریز، سری لنکا نے انگلینڈ کا 429 رنز کا ہدف پورا کرکے ناممکن کو ممکن بنادیا

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کے سرچ آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، مقابلے کے دوران ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.