باجوڑ کی تحصیل میں جاری سربکف آپریشن کے نتیجے میں مزید 4 گاوں کلیئر کر دیئے گئے، ضلعی انتظامیہ نے علاقے کے لوگوں کو اپنے گھر واپس جانے کی اجازت دے دی ۔
باجوڑ: تحصیل ماموند کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے دہشتگردوں کی موجودگی کے خلاف آپریشن سربکف جاری ہے ۔
ضلعی انتظامیہ نے مزید 4 علاقوں کو دہشتگردوں سے کلیئر کردیا ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے گھروں میں واپس جانے کی اجازت بھی دے دی ہے ۔
آپریشن کے دوران جن 4 مزید علاقوں کو کلیئر کیا گیا ان میں برہ لغڑئی، درمیانی لغڑئی، لرہ لغڑئی اور ڈبرئی وڑ ماموند کلیئر قرار دیا گیا ۔
باجوڑ کی ضلعی انتظامیہ نے 4 گاوں کے مکینوں کو اپنے گھروں کو واپسی کی اجازت دے دی ۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کلئیرنس کے بعد برہ لغڑئی، درمیانی لغڑئی، لرہ لغڑئی اور ڈبرئی وڑ ماموند کے لوگ اپنے گھروں کو واپس جاسکتے ہیں ۔