وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول 4 روپے 7 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے 4 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا ۔
اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا ،اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 268 روپے 68 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 4 پیسے اضافے کے بعد 272 روپے 77 پیسےسے بڑھ کر 276 روپے 81 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگیا اور یہ قیمتیں اگلے پندرہ دن تک لاگو رہیں گی ۔