Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, دسمبر 3, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • شمالی وزیرستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک
    • بنوں: میرانشاہ روڈ پر دہشتگردوں کا حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
    • خیبرٹیلی ویژن نیٹ ورک کی تنطیمEvamp اور خیبرڈیجٹل نے پشاور کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک پرامن شہر ثابت کردیکھایا۔۔ سیف علی خان ونر تماشہ سیزن 4۔۔ جنید کامران۔۔ ماڈل وارانہ ماھم مرزا۔
    • اسمعیل شاھد کی دوبئی میں مصروفیات اور مستقل سکونت۔۔۔۔؟
    • کےٹو۔۔پہ دیکھئے فلمی ستاروں کے دلچسپ انٹرویوز Bolly wood میں رابعہ خان کے سنگ۔۔۔۔
    • دسمبر میں Evamp پشاور کے باسیوں کیلئے میگا ایونٹس لیکر ارھا ھے۔۔۔ کامران جان
    • خیبر ٹیلیویژن  دنیا بھر میں پشتونوں کی عظمت رفتہ کو احسن طور پہ پیش کررھا ھے۔ فیاض وردی۔۔۔ منظور خان
    • ابراھیم جان کی افسوسناک موت کی ذمہ داری سندھ حکومت پہ عائد ھوتی ھے۔ مشی خان۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » میرا لیڈر جب آپریشن کے خلاف ہے تو یہاں کوئی آپریشن نہیں کرسکتا، نو منتخب وزیراعلی سہیل آفریدی
    اہم خبریں

    میرا لیڈر جب آپریشن کے خلاف ہے تو یہاں کوئی آپریشن نہیں کرسکتا، نو منتخب وزیراعلی سہیل آفریدی

    اکتوبر 13, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    When my leader is against the operation, no operation can be carried out here, says newly elected Chief Minister Sohail Afridi
    9 مئی تحریک انصاف کے خلاف بدنام کرنے کا آپریشن تھا، اسمبلۍ ته د سهيل آفريدي اولنې خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں سہیل آفریدی نے کہا کہ  اپنے لیڈر پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر کا انتہائی مشکور ہوں، اس نے مجھ جیسے ادنیٰ کارکن جو مڈل کلاس سے تعلق رکھتا ہے، جس کا نہ کوئی بھائی نہ بچہ سیاست میں ہے، میرا لیڈر جب آپریشن کے خلاف ہے تو یہاں کوئی آپریشن نہیں کرسکتا ۔

    سہیل آفریدی  نے کہا کہ میرے نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو نہیں ہے، اپنی محنت کرکے اس عہدے تک پہنچا ہوں، میں اپنے قائد کا اس لئے بھی شکر گزار ہوں میرا تعلق قبائل سے ہے، میں پہلے پاکستانی ہوں۔

    سہیل آفریدی نے کہا کہ اس مائینڈ سیٹ کے ساتھ یہ ہیں،  میرے نام کے ساتھ آفریدی ہے، میرے نام کا اعلان ہوا تو اس مائینر سیٹ کے ساتھ تزلیل کی گئی، ان کا رویہ ہے کہ قبائل ہمیشہ پیچھے رہیں گے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ 78 سال سے اس مائنڈ سیٹ کے ساتھ  ہم پر حکومت کر رہے ہیں، میرا قائد جانتا تھا کہ قبائل کئی سالوں سے پیچھے ہیں، میرے چیئرمین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جس کے نام کے ساتھ بھٹو یا زرداری کا نام لگا ہے، صرف اس کو موقع نہیں دیتا، بلکہ وہ اس کو موقع دیتا ہے جو محنت کرکے یہاں تک آیا، میں پاکستان کی سب سے بڑی اسٹیبلشمنٹ جو ہمارا سوشل میڈیا ہے اس کا بھی شکر گزار ہوں ۔

    سہیل آفریدی نے کہا کہ میڈیا کے نمائندوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے حق کے لیے اپنی نوکریاں گنوادیں، میں شہید ارشد شریف کا بھی شکر گزار ہوں جس نے راہ حق کے لئے اپنی جان گنوا دی ۔

    انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے جس طرح ایک آواز پر استعفیٰ دیا اور جس طرح آج ایوان میں کہا کہ اپنے لیڈر کے کہنے پر استعفیٰ دیا تو آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو ہماری پگڑیاں اچھال رہے ہیں ان کی اپنی لنگوٹیا پھٹی ہوئی ہیں، میں اپنے لیڈر کو پیغام دینا چاہتا ہوں میں آپ کا عاشق ہوں، اور لوگ سیاست کرتے ہیں لیکن میں آپ سے عشق کرتا ہوں ۔

    انہوں نے کہا کہ آپ نے جس طرح قبائل کو شعور دیا اور بہادری ڈالی تو یقین دلاتا ہوں کہ یہ خیبرپختونخوا  صرف چیئرمین کا ہے، پارٹی کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،  تمام پی ٹی آئی کارکنوں کو جو باہر ہیں یا ملک میں ہیں، ان کو یقین دلاتا ہوں قائد کی رہائی کے لئے آج سے اقدام اٹھانے شروع کردیے ہیں، چیئرمین کی اہلیہ جو باپردہ خاتون ہے، سیاست سے ان کا تعلق نہیں، ان کے لیے بھی سب سے پہلے کام کروں گا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج تک چیئرمین کی رہائی کے لیے جو اقدامات نہیں ہوئے وہ کرکے دکھاؤں گا،  قائد کی رہائی کے لیے احتجاجی سیاست کا چمپیئن ہوں، کیونکہ میرے پاس کچھ کھونے کا نہیں ہے، نہ گاڑیاں نہ کچھ اور، یہ کرسی  کو  اپنے لیڈر کے لئے ایک لات دونگا، کوئی یہ نہ سمجھے کہ مجھے کوئی سیلوٹ کرے گا اور میں اس تخت و تاج کے لئے اپنے مقصد سے ہٹ جاؤں گا تویہ ان کی بھول ہے، میں اپنے لیڈر کے احکامات پر فوری لبیک کروں گا ۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ روز سے افواہیں ہیں کہ چیرمین کی جیل کو تبدیل کیا جارہا ہے، اگر چیئرمین کو ان کی فیملی کی مرضی کے بغیر ایسا کیا تو سارے پاکستان کو جام کردوں گا،  میرے لیڈر نے امن و جمہوریت کا دیکھا تھا لیکن بدقسمتی سے ایبلسیلوٹلی ناٹ اور اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے پر میرے قائد کی حکومت گرائی گئی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس خطے کے تمام بچے و خواتین صرف چیئرمین سے محبت کرتے ہیں لیکن لندن پلان کے ذریعے دہشتگردی لائی گئی، ہم نے بتایا بھی کہ ایک بار پھر پختونوں کے سر کی قیمت لگائی جارہی ہے لیکن مراد سعید پر الزام لگایا گیا، جب ہم چیخ رہے تھے کہ یہاں دہشت گرد لائے جارہے تھے لیکن اس وقت آپ نے سنا نہیں اسوقت آپ جھوٹے تھے یا آج ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ میرا قائد ملٹری آپریشن کے خلاف تھا تو ہم بھی اس کے بالکل خلاف ہیں، ملٹری آپریشن دہشت گردی کا حل نہیں، دنیا بھر میں مذاکرات کی طرف آیا جارہا ہے، یہ انٹیلیجنس بیسڈ  کئی آپریشن کرچکے ہیں تو پھر تو کوئی حل ہی نہیں، انہوں نے ہمیشہ فیصلے اپنی ذات اور اپنے بچوں کے لیے کیے ہیں، یہ مسائل کا حل نہیں ہے، جہاں بھی آپ نے آپریشن کرنے ہیں وہاں کے عمائدین اور عوام کو اپنے اعتماد میں لینا ہوگا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنی افغانستان کی پالیسی کی نظر ثانی کرنی ہوگی، جو افغان بہن بھائی 40 سال سے یہاں رہ رہے تھے اب ان کو دھکے مار کر نکال رہے ہیں، اس طرح پالیسیاں نہیں بنتیں، علی امین گنڈاپور نے اپنے دور حکومت میں ان کو سنبھالا اور کھانے ودیگر انتظام کیا، یہ پالیسی ہوتی ہے، جو بھی افغان پالیسی بنائی جائے یہاں کے نمائندوں، حکومت کو اعتماد میں لیں،ان مارٹر گولوں میں ہمارے بچے شہید ہورہے ہیں ۔

    سہیل آفریدی نے کہا کہ ہماری قوم اس پر بہت خفا ہے، یہاں ایسی پالیسی لائیں گے کہ کوئی قانون سے مبرا نہیں ہوتا، ان کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہوگا، پشتون تحفظ موومنٹ کو بین کیا گیا ہے، لوگوں کو شیڈول فور میں ڈالا گیا ہے، میں مرکزی حکومت سے بات کروں گا جو اپنا حق مانگتے ہیں ان کو شیڈول فور میں کیسے ڈالا ہے، 9 مئی تحریک انصاف کے خلاف بدنام کرنے کا آپریشن تھا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleتحریک انصاف کے رہنما محمد سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب
    Next Article خیبر نیٹ ورک چینلز کے مارننگ شو سے فنی سفر کا آغاز کرنیوالے سیف علی خان نجی چینل کے ( تماشہ) کے فاتح قرار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    شمالی وزیرستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 2, 2025

    بنوں: میرانشاہ روڈ پر دہشتگردوں کا حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

    دسمبر 2, 2025

    پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

    دسمبر 2, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    شمالی وزیرستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 2, 2025

    بنوں: میرانشاہ روڈ پر دہشتگردوں کا حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

    دسمبر 2, 2025

    خیبرٹیلی ویژن نیٹ ورک کی تنطیمEvamp اور خیبرڈیجٹل نے پشاور کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک پرامن شہر ثابت کردیکھایا۔۔ سیف علی خان ونر تماشہ سیزن 4۔۔ جنید کامران۔۔ ماڈل وارانہ ماھم مرزا۔

    دسمبر 2, 2025

    اسمعیل شاھد کی دوبئی میں مصروفیات اور مستقل سکونت۔۔۔۔؟

    دسمبر 2, 2025

    کےٹو۔۔پہ دیکھئے فلمی ستاروں کے دلچسپ انٹرویوز Bolly wood میں رابعہ خان کے سنگ۔۔۔۔

    دسمبر 2, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.