Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اگست 13, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • یاسر عرفات شہید: موٹر وے پر فرض کی ادائیگی میں جامِ شہادت نوش کرنے والے افسر کو قائد اعظم پولیس میڈل
    • شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر متعدد آپریشنز کے دوران 4 اہم کمانڈرز سمیت 62 دہشتگرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ
    • بلوچستان:ضلع سوراب میں بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران دھماکہ اور کارروائی، 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری بھی جاں بحق
    • کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا
    • پنجگور میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
    • بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں، سینیٹر انوارالحق کاکڑ
    • پشاور ہائیکورٹ کا افغان صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم، وفاقی حکومت کو 60 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت
    • راولپنڈی: مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا ملزم سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » تحریک انصاف کے رہنما محمد سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب
    اہم خبریں اکتوبر 13, 2025

    تحریک انصاف کے رہنما محمد سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب

    Facebook Twitter Email
    PTI leader Muhammad Sohail Afridi elected new Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa
    سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    پی ٹی آئی کے نامزد رہنما محمد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے، سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ۔

    نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ۔

    سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت کے پی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا، اپوزیشن نے قائد ایوان کے انتخاب کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا، اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے امیدواروں نے انتخاب کا بائیکاٹ کیا ۔

    اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی  ڈاکٹر عباد اللہ نے ایوان سے خطاب میں کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنا استعفیٰ دے چکے ہیں، جب استعفیٰ منظور ہوگا اور کابینہ تحلیل ہوگی تو پھر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ غیر آئینی کام ہے اور ہم کسی غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنیں گے، پی ٹی آئی خود اس عمل کو مشکوک بنارہی ہے ۔

    سپیکر بابر سلیم سواتی نے رولنگ دی کہ نئے قائد ایوان کا انتخاب قانون کے مطابق ہے، چند لوگوں کی خواہش ہے کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ نہ بنیں، علی امین گنڈاپور نے دو بار استعفے گورنر کو بھیجے، انہوں نے خود کہا کہ وہ مستعفی ہوچکے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب میری آئینی زمہ داری ہے، میں علی امین گنڈاپور کے استعفی اور نئے قائد ایوان کے انتخاب کو آئین و قانون کے مطابق قرار دیتا ہوں ۔

    انہوں نے رولنگ دی کہ آئین کسی کی خواہش پر نہیں چلتا، علی امین گنڈاپور نے اسمبلی فولر پر بھی مستعفی ہونے کی تصدیق کی ہے، قائد ایوان کے انتخاب پر رولنگ دیتا ہوں کہ جو طریقہ کار اپنایا ہے وہ بلکل آئینی کے مطابق ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان نےجنوبی افریقہ کے خلاف 5 وکٹ پر 313 رنز بنالیے
    Next Article میرا لیڈر جب آپریشن کے خلاف ہے تو یہاں کوئی آپریشن نہیں کرسکتا، نو منتخب وزیراعلی سہیل آفریدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    یاسر عرفات شہید: موٹر وے پر فرض کی ادائیگی میں جامِ شہادت نوش کرنے والے افسر کو قائد اعظم پولیس میڈل

    اگست 12, 2026

    شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر متعدد آپریشنز کے دوران 4 اہم کمانڈرز سمیت 62 دہشتگرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ

    اگست 12, 2026

    بلوچستان:ضلع سوراب میں بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران دھماکہ اور کارروائی، 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری بھی جاں بحق

    اگست 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    یاسر عرفات شہید: موٹر وے پر فرض کی ادائیگی میں جامِ شہادت نوش کرنے والے افسر کو قائد اعظم پولیس میڈل

    اگست 12, 2026

    شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر متعدد آپریشنز کے دوران 4 اہم کمانڈرز سمیت 62 دہشتگرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ

    اگست 12, 2026

    بلوچستان:ضلع سوراب میں بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران دھماکہ اور کارروائی، 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری بھی جاں بحق

    اگست 12, 2026

    کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا

    اگست 11, 2026

    پنجگور میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

    اگست 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.