Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, نومبر 2, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور میں سی ٹی ڈی تھانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ، اہلکار شہید، 2 زخمی
    • تیسرا ٹی 20، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے ہراکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی
    • شینو مینو شو بلکل ایک نئے انداز میں عنقریب صرف اور صرف ( خیبر ٹیلیویژن ) پر۔
    • خیبرٹیلی ویژن پشتون فنکاروں کی عالمی مقبولیت کا ذریعہ بھی بنا ھے۔ سرفراز
    • فنکاروں کے جائز حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد پہ یقین رکھتے ہیں۔۔ رشید سہیل پراچہ۔۔
    • اگر پاکستان نے دہشتگردوں کی افغانستان میں موجودگی کی نشاندہی کی تو ہم کارروائی ضرور کرینگے، ذبیح اللہ مجاہد
    • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
    • پاک افغان طورخم سرحد کو غیر قانونی افغانوں کی واپسی کیلئے کھول دیا گیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پشاور میں سی ٹی ڈی تھانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ، اہلکار شہید، 2 زخمی
    اہم خبریں

    پشاور میں سی ٹی ڈی تھانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ، اہلکار شہید، 2 زخمی

    نومبر 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Blast at CTD police station in Peshawar, officer martyred, 2 injured
    تمام ملزمان کو لاک اپ سے محفوظ طور پر نکال لیا گیا ہے، سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر محکمہ انسداد دہشتگردی کے تھانے کے اسلحہ خانے میں رکھا پرانا بارودی مواد پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے، سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق پولیس سٹیشن میں موجود تمام ملزمان کو لاک اپ سے محفوظ طور پر نکال لیا گیا ہے ۔

    کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) ڈاکٹر میاں سعید نے سی ٹی ڈی اہلکار کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تھانے پر حملے کے شواہد نہیں ملے، دھماکے کے بعد اطراف کا علاقہ سیل کر دیا گیا ہے، دھماکے سے بلڈنگ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ہے ۔

    سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ دھماکہ پولیس سٹیشن کے بارودی مواد کے کمرے میں موجود پرانا بارودی  مواد کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے، آگ دیگر گولا بارود تک بھی پھیلی جس سے مزید دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، تمام ملزمان کو لاک اپ سے محفوظ طور پر نکال لیا گیا ہے ۔

    انہوں نے بتایا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ دہشت گردی کی واردات نہیں لگتا، فی الحال تھانے پر حملے کے شواہد نہیں ملے، تاہم تحقیقات کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا ۔

    دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ تھانہ سی ٹی ڈی اور اطراف کےعلاقوں کو سیل کرکے نفری تعینات کی گئی ہے، دھماکے سے عمارت کے ایک حصے کو نقصان پہنچا ہے ۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد جیسے ہی مزید معلومات دستیاب ہوں گی، میڈیا اور عوام سے شیئر کی جائیں گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleتیسرا ٹی 20، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے ہراکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    تیسرا ٹی 20، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے ہراکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی

    نومبر 1, 2025

    حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

    نومبر 1, 2025

    پاک افغان طورخم سرحد کو غیر قانونی افغانوں کی واپسی کیلئے کھول دیا گیا

    نومبر 1, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور میں سی ٹی ڈی تھانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ، اہلکار شہید، 2 زخمی

    نومبر 2, 2025

    تیسرا ٹی 20، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے ہراکر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی

    نومبر 1, 2025

    شینو مینو شو بلکل ایک نئے انداز میں عنقریب صرف اور صرف ( خیبر ٹیلیویژن ) پر۔

    نومبر 1, 2025

    خیبرٹیلی ویژن پشتون فنکاروں کی عالمی مقبولیت کا ذریعہ بھی بنا ھے۔ سرفراز

    نومبر 1, 2025

    فنکاروں کے جائز حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد پہ یقین رکھتے ہیں۔۔ رشید سہیل پراچہ۔۔

    نومبر 1, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.