Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پی ٹی آئی گزشتہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں بغیر منصوبہ بندی حکومت کر رہی ہے،سردار حسین بابک
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر
    • وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
    • معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پاکستان اور سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
    • کرک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او اپنے گن مین سمیت شہید، ایک شخص زخمی
    • تاجکستان کے یومِ آزادی کی خصوصی تقریب ، خیبر ڈیجیٹل کے سی ای او اور خیبر نیٹ ورک کے ایگزیکٹيو ڈائریکٹر کیوان حامد راجہ کی بھی شرکت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ذبیح اللہ مجاہد کے خیبر نیوز کو انٹرویو پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا سخت ردعمل
    اہم خبریں نومبر 2, 2025

    ذبیح اللہ مجاہد کے خیبر نیوز کو انٹرویو پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا سخت ردعمل

    Facebook Twitter Email
    Defense Minister Khawaja Asif strongly reacts to Zabihullah Mujahid's interview with Khyber News
    افغانستان کے حوالے سے پاکستان کی سیکیورٹی پالیسیوں پر تمام پاکستانیوں بشمول ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت میں مکمل اتفاق رائے موجود ہے، خواجہ آصف
    Share
    Facebook Twitter Email

    ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کے خیبر نیوز کو انٹرویو پر وزیر دفاع خواجہ آصف پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے  افغان طالبان کا پروپیگنڈہ مسترد کردیا ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان ترجمان کے بیانات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام بھارتی پراکسیز سے واقف ہیں ۔

    اسلام آباد: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ افغان ترجمان کی جانب سے بدنیتی پر مبنی اور گمراہ کن تبصروں پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان کی سیکیورٹی پالیسیوں پر تمام پاکستانیوں بشمول ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت میں مکمل اتفاق رائے موجود ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام بالخصوص خیبر پختونخوا کے لوگ، افغان طالبان رجیم کی طرف سے بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی وحشیانہ دہشت گردی سے پوری طرح آگاہ ہیں اور اس کے ارادے یا طرز عمل کے بارے میں کوئی وہم نہیں رکھتے ۔

    انہوں نے کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ غیر نمائندہ افغان طالبان رجیم ہے جو اندرونی دھڑے بندی کا شکار ہے، اور وہ افغان نسلوں، خواتین، بچوں اور اقلیتوں پر مسلسل جبر کی ذمہ دار ہے، جب کہ عوام کے بنیادی حقوق اظہار رائے ، تعلیم اور نمائندگی کے بنیادی حقوق کو بھی سلب کر رہی ہے ۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 4 سالہ اقتدار میں رہنے کے بعد بھی افغان طالبان رجیم بین الاقوامی برادری سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے اور اب بیان بازی کے ذریعے اور بیرونی عناصر کے لیے پراکسی کے طور پر کام کر کے اپنی ہم آہنگی، استحکام اور حکمرانی کی صلاحیت کی کمی کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے برعکس، پاکستان کی پالیسی اپنے شہریوں کو سرحد پار دہشت گردی کے گمراہ کن نظریے سے بچانے کے لیے متحد، غیر متزلزل، اور قومی مفاد کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کے حصول کے لیے بھی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور میں سی ٹی ڈی تھانے میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ، اہلکار شہید، 2 زخمی
    Next Article بابر اعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل میں روہت شرما کے بعد کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پی ٹی آئی گزشتہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں بغیر منصوبہ بندی حکومت کر رہی ہے،سردار حسین بابک

    اکتوبر 8, 2026

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

    اکتوبر 8, 2026

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پی ٹی آئی گزشتہ 13 سال سے خیبرپختونخوا میں بغیر منصوبہ بندی حکومت کر رہی ہے،سردار حسین بابک

    اکتوبر 8, 2026

    وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نااہلی سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

    اکتوبر 8, 2026

    وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 8, 2026

    عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 8, 2026

    معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اکتوبر 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.