آئین میں مجوزہ 27ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کردیا گیا، اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا ۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کیا تھا، جس میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی جانی تھی، تاہم اب اس اجلاس کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، وفاقی کابینہ کا اجلاس ری شیڈول کرنے سے متعلق کابینہ ارکان کو آگاہ کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سی ای سی کے 27ویں ترمیم پر تحفظات کے سبب کابینہ اجلاس ملتوی کیا گیا ہے ۔

