Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, نومبر 24, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ ناکام، بمبار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
    • پاکستان شاہینز نے ایشیاکپ رائزنگ سٹارز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
    • سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے ہرادیا
    • اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان
    • خیبر پختونخوا میں سپیشل برانچ پولیس کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری
    • افغانستان کیلئے پاک افغان سرحدوں کی بندش کا مجموعی نقصان 200 ملین ڈالر سے متجاوز
    • پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا 27ویں ترمیم کی حمایت کا اعلان، مشترکہ اعلامیہ جاری
    • خیبرپختونخوا اور پنجاب میں قومی اور صوبائی اسملی کے 13 حلقوں پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ مکمل، ووٹوں کی گنتی جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ ناکام، بمبار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید
    اہم خبریں

    پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ ناکام، بمبار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید

    نومبر 24, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Suicide attack on FC headquarters in Peshawar foiled, 3 terrorists including bomber killed, 3 personnel martyred
    تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں، فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں نے بہادری سے خودکش حملے کو ناکام بنایا، سی سی پی او
    Share
    Facebook Twitter Email

    صوبائی دارلحکومت پشاور صدر میں (فیڈرل کانسٹیبلری) ایف سی کے ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے، سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک بمبار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ 3 ایف سی اہلکار شہید اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

    پشاور: سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق صدر کوہاٹ روڈ پر فیڈرل کانسٹبلری کے ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر خودکُش دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، ایک بمبار نے خود کو ایف سی ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر دھماکے سے اُڑا دیا ۔

    ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ ایف سی اہلکاروں نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے  2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، اس دوران 3 ایف سی اہلکار شہید اور 2 زخمی بھی ہوئے ۔

    سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، علاقے کی کلیئرنس کا عمل جاری ہے ۔

    کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر  نے بتایا کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے فیڈرل کانسٹیبلری پر حملہ کیا، ایک خودکش حملہ آور نے خود کو مرکزی گیٹ پر اڑایا ۔

    سی سی پی او میاں سعید نے بتایا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں نے دونوں حملہ آوروں پر فائرنگ کی، تینوں خودکش حملہ آور مارے گئے ہیں، فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں نے بہادری سے خودکش حملے کو ناکام بنایا ۔

    آئی جی ذوالفقار حمید نے بتایا کہ 2 بمبار ایف سی ہیڈکوارٹر میں داخل ہونا چاہتے تھے، جنہیں اہلکاروں نے گیٹ پر ہی ہلاک کر دیا، اس دوران ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، پولیس جائے وقوعہ پر موجود ہے، جب کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن کا عمل جاری ہے ۔

    وزیراعظم کی مذمت: ۔

    دوسری  جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی بدولت بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں ۔

    وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ واقعے کے ذمہ داران کی جلد از جلد شناخت کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے ۔

    وزیر داخلہ کا سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین: ۔

    دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈ کوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں نے بہادری سے دہشتگردوں  کے حملے کو ناکام بنایا، حملہ آور دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان شاہینز نے ایشیاکپ رائزنگ سٹارز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان

    نومبر 23, 2025

    خیبر پختونخوا میں سپیشل برانچ پولیس کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری

    نومبر 23, 2025

    پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کا 27ویں ترمیم کی حمایت کا اعلان، مشترکہ اعلامیہ جاری

    نومبر 23, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خود کش حملہ ناکام، بمبار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید

    نومبر 24, 2025

    پاکستان شاہینز نے ایشیاکپ رائزنگ سٹارز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    نومبر 23, 2025

    سہ ملکی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے زمبابوےکو 69 رنز سے ہرادیا

    نومبر 23, 2025

    اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین اور حالیہ امن معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے، پاکستان

    نومبر 23, 2025

    خیبر پختونخوا میں سپیشل برانچ پولیس کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری

    نومبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.