پشاور( حسن علی شاہ سے ) نشرھال کی اھمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ھماری تنظیم مثبت اور صاف ستھری ثقافتی سرگرمیوں کا خیر مقدم کرتی ھے ان خیالات کا اظہار پاکستان ڈاریکٹرز پروڈیوسرز رائٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین سجاد اورکزئ نے اخبارخیبر سے خصوصی ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ نشتر ھال میں اسمائے حسنہ کی کامیاب نمائش اس بات کا ثبوت ھے کہ خیبر پختونخواہ کے ثقافتی حلقوں کی یہ تمنا اور خواھش ھے کہ یہاں ھنرمندوں کی حوصلہ افزائی کی جائے سجاد اورکزئ نے بتایا کہ جو کیلی گرافر اور دیگر مہمانان پشاور آئے ان سے دوستانہ مراسم ہیں چونکہ میں خود بھی بطور پرنسپل فائن ارٹس انسٹیٹیوٹ پشاور خدمات انجام دے چکا ھوں اور بفضل میرے ادارے سے فارغ التحصیل نوجوان آج پاکستان ٹیلی ویژن سمیت دیگر قومی اور نجی اداروں میں خدمات انجام دے رھے ہیں سجاد اورکزئ نے یہ بھی کہا کہ ھماری تنظیم مستقبل قریب میں فنکاروں کو باعزت روزگار فراھم کرے گی جس کیلئے صوبائ اور وفاقی حکومت کو تحریری تجاویز اور مطالبات پیش کردئے گئے ہیں فنکاروں کے جائز حقوق کے حصول کیلیے بات چیت پہ یقینرکھتے ہیں۔
خیبرپختونخواہ کی زرخیز مٹی نے ھردور میں فن وثقافت کے انمول گوھر نایاب پیدا کئے ۔۔ سجاد اورکزئ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read

