پشاور( حسن علی شاہ سے ) زمانہ طالبعلمی میں دلیپ کمار کی فلمیں دیکھ دیکھ کر اداکار بننے والا دھرمیندر جنکا اصل نام دھرمندر سنگھ تھا گزشتہ روز 89 سال کی عمر میں انتقال کرگیا دھرمیندر ایک وراسٹایل اداکار تھا جس نے بطور رومانوی اور جنگجو ھیرو خود کو بالی وڈ میں منوایا انکی پیدائش بھارتی پنجاب میں ھوئ تھی ھیما مالنی ڈریم گرل سے دوسری شادی کی معروف اداکار بوبی دیول اور سنی دیول انکے یہ دونوں صاحبزادے پہلی بیوی سے جبکہ اوشا دیول دوسری بیوی ھیمامالنی سے ھے مشہور زمانہ فلم ۔۔شعلے میں امیتابھ بچن کے ساتھ یادگار رول کیا اور شہرت کی بلندیوں پہ پہنچ گئے دھرم ویر میں جنگجو ھیرو کے کردار میں سامنے آئے تو فلمسازوں کا اولین انتخاب بن گئے دلیپ کمار کے بارے میں انکا کہنا تھا کہ ھندوستان کی فلم انڈسٹری میں دلیپ کمار جیسا اداکار دوبارہ پیدا نہیں ھوگا نہ ان جیسا اداکار کوئ دوسرا ایسا ھے دھرمیندر دلیپ کمار کو اپنا بھائ سمجھتے تھے اور بہت قریبی تعلقات تھے دھرمیندر کو اپنے گاوں سے بہے انس تھا اپنی زمینوں کا چکر اکثر لگاتے اور اپنے بچپن کے وہ ساتھی جو بقید حیات ہیں ان سے ضرور ملتے تھے کٹر پنجابی تھے مادری زبان بھی پنجابی تھی ماہ رواں میں جب انکی طبیعت بگڑگئ تو ھسپتال میں داخل کرائے گئے تو سوشل میڈیا اور ھندی اخبارات نے انکی فوتگی کی من گھڑت خیبریں چلاہیں جس پر دھرمیند اور انکے دنوں صاحبزادوں نے شدید ردعمل ظاھر کیا تھا 24 نومبر 2025 دھرمیند کی زندگی کا اختتامی ثابت ھوا اور یہ ھندوستان کی فلم نگری کا روش چراغ آخرکار گل ھو گیا۔۔۔۔
یہ زندگی کے میلے دنیا میں کم نہ ھونگے۔۔ افسوس ھم نہ ھونگے۔۔۔ دھرم ویر کا جنگجو ھیرو ۔دھرمیندر آخرکار موت سے شکست کھاگیا۔۔۔۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read

