کیپٹل سٹی پولیس پشاور
پریس ریلیز مورخہ 28 نومبر 2025
پشاور ( ) افسرانِ بالا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شہریوں کے دیرینہ تنازعات کے فوری اور منصفانہ حل کیلئے کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی کوششیں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
تھانہ داودزئی کی حدود میں فریق اول خان شیر ولد شریف وغیرہ اور فریق دوئم ریاض خان ولد مرزا خان وغیرہ ساکنان لنڈی داودزئی کے مابین جائیداد کا تنازعہ گزشتہ تین سال سے چلا آ رہا تھا۔
ڈی ایس پی خزانہ سرکل انعام اللہ کی سربراہی میں پی ایل سی ممبران اور علاقہ مشران نے مسلسل کوششوں اور افہام و تفہیم کے ذریعے اس دیرینہ تنازعے کو نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ باہمی رضامندی پر حل کرا دیا۔ دونوں فریقین سے باقائدہ اسٹامپ پیپرز پر تحریری راضی نامہ بھی لیا گیا اور دونوں فریقین ایک دوسرے کے ساتھ بغلگیر ہوگئے
تنازعہ کے خوشگوار اختتام پر فریقین نے ڈی ایس پی خزانہ سرکل انعام خان اور کیپٹل سٹی پولیس پشاور کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بروقت اور انصاف پر مبنی کوششوں کی بدولت ایک بڑے تنازعے کا پرامن حل ممکن ہوا۔
کیپٹل سٹی پولیس پشاور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور اسی مقصد کے تحت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

