Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, دسمبر 4, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • آئی ایم ایف پروگرام پر عمل یقینی بنانے کیلئے صوبوں کا تعاون قابل تحسین ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    • پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات پھر بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
    • پی آئی اے کی نجکاری 23 دسمبر کو ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف
    • کراچی میں معصوم بچے کے گٹر میں گرنے کی فوٹیج سامنے آگئی
    • ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 10 افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے جاں بحق
    • پاکستان تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے، اسحاق ڈار
    • ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر بم حملے سے دھماکہ، 3 اہلکار شہید
    • شمالی وزیرستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آئی ایم ایف پروگرام پر عمل یقینی بنانے کیلئے صوبوں کا تعاون قابل تحسین ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    اہم خبریں

    آئی ایم ایف پروگرام پر عمل یقینی بنانے کیلئے صوبوں کا تعاون قابل تحسین ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    دسمبر 4, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The cooperation of the provinces in ensuring implementation of the IMF program is commendable, says Finance Minister Muhammad Aurangzeb.
    آج کا یہ اجلاس ہمارے لیے آئینی ذمہ داری اور باہمی تعاون کا اہم موقع ہے، این ایف سی اجلاس سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل یقینی بنانے کے لیے صوبوں کا تعاون قابل  تحسین ہے، 10ویں این ایف سی ایوارڈ کی مدت 21 جولائی 2025 کو پوری ہو چکی ہے، اس پس منظر میں اس اجلاس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے ۔

    اسلام آباد: وزارت خزانہ میں گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزرائے خزانہ، سیکرٹریز اور دیگر ارکان کا شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ آج کا یہ اجلاس ہمارے لیے آئینی ذمہ داری اور باہمی تعاون کا اہم موقع ہے، یہ معزز فورم آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 150 کے تحت قائم کیا گیا تھا، 10ویں این ایف سی ایوارڈ کی مدت 21 جولائی 2025 کو پوری ہو چکی ہے، اس پس منظر میں اس اجلاس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا واضح اور پُختہ عزم تھا کہ 11ویں این ایف سی کا افتتاحی اجلاس کسی تاخیر کے بغیر بلایا جائے۔ وزیراعظم نے خود اس بات میں گہری دلچسپی لی کہ یہ اجلاس جلد از جلد ہو ۔

    انہوں نے کہا کہ صوبوں نے بھی اس آئینی ذمہ داری کو بروقت ادا کرنے کا بھرپور ارادہ ظاہر کیا۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث یہ اجلاس مؤخر کرنا پڑا ۔

    این ایف سی کے حوالے سے قیاس آرائیوں اور خدشات کا بہترین حل مخلصانہ اور شفاف مکالمہ ہے۔  آج ہم یہاں کھلے ذہن اور بغیر کسی تعصب کے موجود ہیں ۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ایک دوسرے کی بات سننا ہے، وفاقی حکومت یہاں صوبوں کے مؤقف کو سننے کے لیے موجود ہے ۔

    مجھے امید ہے کہ صوبے بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعمیری تعاون کے جذبے سے آگے بڑھیں گے، صوبوں کی جانب سے نیشنل فِسکل پیکٹ  پر دستخط انتہائی قابلِ قدر ہے ۔

    وفاقی وزیر خزانہ  کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے مشترکہ عزم اور قومی مفاد میں مل کر کام کرنے کی صلاحیت کا ثبوت ہے، صوبوں کی جانب سے لازمی سرپلسز کے حصول اور آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر تعاون قابلِ تحسین ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سال ملک کو بھارت کی جانب سے غیر معمولی خطرات اور شدید سیلابوں جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، ان کٹھن حالات میں ہم ایک مضبوط وفاق کی صورت میں متحد کھڑے رہے ۔

    وزیر خزانہ کے مطابق یہی وہ جذبہ ہے جسے ہم 11ویں این ایف سی ایوارڈ کے عمل میں بھی برقرار دیکھنا چاہتے ہیں، این ایف سی کا کردار ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم، مالیاتی استحکام اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ  یہ فورم ہمیں موقع دیتا ہے کہ ہم بہترین حکومتی ذہنوں کو ایک جگہ جمع کر کے مشترکہ سوچ اور باہمی سیکھنے کے عمل کو آگے بڑھائیں، آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں  یہ بامقصد اور تعمیری مباحث جاری رہیں گے، امید ہے تمام اراکین بامعنی اور جامع مکالمے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ آگے بڑھیں گے ۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ  ایک دوسرے کی بات سننے اور باہمی اتحاد، تعاون اور باہمی احترام کے جذبے کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھائیں گے۔  11ویں این ایف سی ایوارڈ کے معاملات کو کامیابی سے پایۂ تکمیل تک پہنچانا ہماری منزل ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات پھر بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات پھر بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

    دسمبر 4, 2025

    پی آئی اے کی نجکاری 23 دسمبر کو ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف

    دسمبر 3, 2025

    کراچی میں معصوم بچے کے گٹر میں گرنے کی فوٹیج سامنے آگئی

    دسمبر 3, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    آئی ایم ایف پروگرام پر عمل یقینی بنانے کیلئے صوبوں کا تعاون قابل تحسین ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    دسمبر 4, 2025

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات پھر بے نتیجہ ختم، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

    دسمبر 4, 2025

    پی آئی اے کی نجکاری 23 دسمبر کو ہو گی، وزیراعظم شہباز شریف

    دسمبر 3, 2025

    کراچی میں معصوم بچے کے گٹر میں گرنے کی فوٹیج سامنے آگئی

    دسمبر 3, 2025

    ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونیوالے 10 افغان شہری ایرانی بارڈر گارڈز کی فائرنگ سے جاں بحق

    دسمبر 3, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.