بٹگرام: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید ہوگیا، شہید اہلکار کی شناخت کانسٹیبل نیاز علی کے نام سے ہوئی ۔
بٹگرام: تفصیلات کے مطابق صبح 5 بجے نامعلوم افراد نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی چوکی کا دروازہ کھٹکھٹایا، ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبل نیاز علی نے سائل سمجھ کر دروازہ کھولا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی ۔
فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار کو شدید زخمی حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

