Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اگست 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا
    • پنجگور میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
    • بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں، سینیٹر انوارالحق کاکڑ
    • پشاور ہائیکورٹ کا افغان صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم، وفاقی حکومت کو 60 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت
    • راولپنڈی: مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا ملزم سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو جمعرات کو پورا پاکستان ڈی چوک بنادیں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
    • اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا
    • حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کیلئے اہم فریضہ ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید
    اہم خبریں دسمبر 15, 2025

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید

    Facebook Twitter Email
    Action of security forces in Dera Ismail Khan, 7 terrorists killed, one soldier martyred in exchange of fire
    مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کامیاب  کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے مین ایک سپاہی شہید ہوگیا ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 15 دسمبر  کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر  ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں کارروائی کی ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے  دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا،  شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچادیا گیا ۔

    آئی ایس پی آر  نے کہا کہ تاہم فائرنگ کے تبادلے میں مادرِ وطن کے بہادر سپوت نائیک یاسر خان دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے ۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے ۔

    علاقے میں مزید کسی بھی دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس/سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔

    آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے وژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی بلا تعطل مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی،  تاکہ ملک سے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے ۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہبازشریف نے آپریشن کے دوران 7 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور آپریشن کے دوران ارض وطن کی خاطر اپنی جان کا نظرانہ پیش کرنے والے نائیک یاسر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوان، ملک و قوم کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے، پاکستانی قوم اپنے بہادر افسران و جوانوں کی ارض وطن کی خاطر عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔

    وزیرِ اعظم شہباشریف  نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا
    Next Article سڈنی حملہ آور بھارتی نکلا، آسٹریلوی انٹیلی جنس ایجنسیز کا بھارت سے رابطہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا

    اگست 11, 2026

    پنجگور میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

    اگست 11, 2026

    بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں، سینیٹر انوارالحق کاکڑ

    اگست 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا

    اگست 11, 2026

    پنجگور میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

    اگست 11, 2026

    بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں، سینیٹر انوارالحق کاکڑ

    اگست 11, 2026

    پشاور ہائیکورٹ کا افغان صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم، وفاقی حکومت کو 60 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

    اگست 11, 2026

    راولپنڈی: مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا ملزم سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک

    اگست 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.