پشاور( حسن علی شاہ سے) لکی مروت کو ضلع کا درجہ دینے میں میاں نواز شریف کا بنیادی کردار ناقابل فراموش ھے جسکے لئے ضلع لکی مروت کے عوام ھمیشہ ممنون رھیں گے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان نے اخبار خیبر کو خصوصی انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ تاریخ شاھد ھے کہ ھمایون سیف اللہ انور سیف اللہ اور اور ھماری والدہ بیگم کلثوم سیف اللہ ھمارےوالد سیف اللہ خان یہاں تک کہ ھمارے ماموں اسلم خٹک سابق گورنر جیب پختونخواہ اور انکے بھائ بیرسٹر یوسف خٹک کی قومی خدمات ان ریکارڈ ہیں سلیم سیف اللہ نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں سے ضلع لکی مروت میں کوئ بھی ترقیاتی کام نہیں کئے گئے بیروزگاری دھشت گردی بھتہ خوری عوام میں جان ومال کا غیر یقینی تحفط۔ اور سب سے بڑا مسلہ چشمہ رایٹ بنک کنال پراجیکٹ کو مکمل کرنے میں ناکامی یہ سب عوامی مسائل علی آمین گنڈا پور محمود خان اور پی ٹی آئ کے منتخب اراکین پارلیمنٹ وزرا اور سینٹرز کی نااہلیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں سلیم سیف اللہ خان نے مزید کہا کہ آئل اینڈ پٹرلیم۔ سوئ نادرن۔ لکی سیمنٹ فیکٹری۔ سی اینڈ ڈبلیو۔ اور محکمہ صحت میں ضلع لکی مروت اور اسکے نواحی علاقوں کے عوام کو قابل زکر ملازمتیں فراھم کرنے کا اعزاز سیف الللہ برادان کو حاصل ھے حکومت میں ھم شامل ھوں یا نہ ھوں اپنے علاقہ عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔
گذشتہ 10 سالوں کے دوران ضلع لکی مروت کو پسماندہ رکھنے کی تمام تر ذمہ داری پی ٹی آئ کی نااھل قیادت پہ عائد ھوتی ھے۔۔ سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ ۔۔۔۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read

