توشہ خانہ ٹو کیس میں فیصلے کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے
توشہ خانہ ٹو کیس میں سنائی گئی سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اپیلیں تیار کر لی گئی ہیں، جو اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جائیں گی،
اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے انعام اللہ شاہ کے بیان پر انحصار کیا، حالانکہ وہ پہلے ہی ملازمت سے برطرف ہو چکا تھا،
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے وعدہ معاف گواہ کے بیان کو بنیاد بنایا، جو قانونی طور پر قابلِ قبول نہیں تھا، جبکہ استغاثہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا،
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر پیر کے روز دو علیحدہ علیحدہ اپیلیں دائر کریں گے، جن میں توشہ خانہ ٹو کیس کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی،

