Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, دسمبر 28, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدہ، عمل درآمد شروع
    • افغانستان اور تاجکستان کے سرحد پر رونما ہونے والے حالیہ واقعات کی تحقیقات جاری ہیں، افغان وزیرخارجہ
    • لکی مروت میں دہشت گردوں کا امن کمیٹی رکن کے گھر پر راکٹ حملہ، ہمایوں خان زخمی
    • پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کیا، عالمی جریدے کا اعتراف
    • خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، سوات میں سنوفال جاری
    • انڈر 19 تین ملکی ون ڈے سیریز، پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلےکے بعد ایک وکٹ سےشکست دیدی
    • اگر کسی نے پھر سے جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدر مملکت آصف زرداری کا بھارت کو پیغام
    • سکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    • ادب
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدہ، عمل درآمد شروع
    اہم خبریں

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدہ، عمل درآمد شروع

    دسمبر 28, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Ceasefire agreement between Thailand and Cambodia,
    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدہ،
    Share
    Facebook Twitter Email

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کے بعد ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے سے جنگ بندی پر باقاعدہ عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے وزرائے دفاع نے مشترکہ اعلامیے میں بتایا کہ معاہدے پر دستخط ہوتے ہی جنگ بندی نافذ العمل ہو گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کی افواج اپنی موجودہ پوزیشنز پر برقرار رہیں گی جبکہ شہری آبادی، سول تنصیبات، انفراسٹرکچر اور فوجی اہداف پر ہر قسم کے حملوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    دونوں فریقین نے فوری جنگ بندی، فوجی نقل و حرکت روکنے اور سرحدی علاقوں کے متاثرہ شہریوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ تخریبی سرگرمیوں اور سائبر جرائم کے خلاف مشترکہ تعاون پر بھی آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔

    مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کے 72 گھنٹے مکمل ہونے کے بعد تھائی لینڈ کی تحویل میں موجود کمبوڈیا کے 18 فوجیوں کو رہا کر دیا جائے گا، جو جولائی کے مہینے سے زیر حراست تھے۔

    واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ 20 روز سے جاری سرحدی کشیدگی کے دوران 100 سے زائد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 5 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ایک صدی سے زائد عرصے سے 817 کلومیٹر طویل زمینی سرحد کے مختلف متنازع اور غیر واضح حصوں پر خود مختاری کا تنازع چلا آ رہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغانستان اور تاجکستان کے سرحد پر رونما ہونے والے حالیہ واقعات کی تحقیقات جاری ہیں، افغان وزیرخارجہ
    عروج خان
    • Website

    Related Posts

    افغانستان اور تاجکستان کے سرحد پر رونما ہونے والے حالیہ واقعات کی تحقیقات جاری ہیں، افغان وزیرخارجہ

    دسمبر 28, 2025

    لکی مروت میں دہشت گردوں کا امن کمیٹی رکن کے گھر پر راکٹ حملہ، ہمایوں خان زخمی

    دسمبر 28, 2025

    پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کیا، عالمی جریدے کا اعتراف

    دسمبر 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدہ، عمل درآمد شروع

    دسمبر 28, 2025

    افغانستان اور تاجکستان کے سرحد پر رونما ہونے والے حالیہ واقعات کی تحقیقات جاری ہیں، افغان وزیرخارجہ

    دسمبر 28, 2025

    لکی مروت میں دہشت گردوں کا امن کمیٹی رکن کے گھر پر راکٹ حملہ، ہمایوں خان زخمی

    دسمبر 28, 2025

    پاک بھارت کشیدگی نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کیا، عالمی جریدے کا اعتراف

    دسمبر 28, 2025

    خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، سوات میں سنوفال جاری

    دسمبر 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.