پشاور( شوبزڈیسک) خیبرٹیلی ویژن نیٹ ورک کے جنرل مینجر جمشید علی خان ( پرایئڈ آف پرفارمنس) نے گزشتہ روز نشتر ھال پشاور میں آرٹسٹ ایکشن مومنٹ کے زیراھتمام منعقدہ شام غزل۔ کی تقریب سے خطاب میں کہا خیبرٹیلی ویژن کو دنیا بھر کے پشتونوں نے اسکو اپنا ترجمان اور حقیقی فیملی چینل تسلیم کیا ھے جسکی بنیادی وجہ پشتونوں کی وہ قومی روایات ہیں جنکو خیبرٹیلی ویژن کی ھایئر مینجنٹ اپنے تمام پروگرامز کی تیاری میں نہ صرف مدنطر رکھتی ھے بلکہ اسکی پاسداری کو ترجیح بھی دیتی ھے آج یہ واحد چینل ھے جو صوبہ خیبر پختونخواہ کے تمام فنکاروں کو معاشی بدحالی سے محفوظ رکھنے اور انکی عزت نفس کو قائم رکھنے کی غرض سے مختلف شوز ڈراموں اور خصوصی میگا شوز میں وقتا فوقتاانکو سائن کرتا ھے جمشید علی خان نے یہ بھی کہا کہ فنکاروں کو آج تک وہ مقام نہیں دیا گیا جسکے وہ مستحق ہیں جب یہ اپنے اختلافات بالائے طاق رکھتے ھوئے ایک پلیٹ فارم پہ متحدہ نہیں ھونگے انکا کوئ مسلہ حل نہیں ھوگا تقریب سے مہمان خصوصی سابق اسپیکر اسد قیصر اور ارٹسٹ ایکشن مومنٹ کے بانی ڈاکٹر نیاز علی نے بھی خطاب کیا تقریب میں شوبز کی نامور شخصیات نے کثیر تعدادمیں شرکت کی اور معروف گلو کاروں نے پرفارم کیا۔۔
خیبرٹیلی ویژن کو دنیا بھر کے پشتونوں نے اپنا فیملی چینل تسلیم کیا ھے ۔۔۔۔ جمشید علیخان کا آرٹسٹ ایکشن مومنٹ کی تقریب سے خطاب۔۔۔۔۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read

