انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں نعمان علی کو شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا اور وہ ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن کے قریب پہنچ گئے ۔
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تازہ ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق لیفٹ آرم سپنر نعمان علی دو درجے ترقی پاکر تیسری پوزیشن پر آگئے ۔
نعمان علی اور دوسری پوزیشن پر موجود مچل سٹارک کے ریٹنگ پوائنٹس 843 ہیں جس میں اعشاریہ کے بعد انتہائی معمولی سا فرق ہے ۔
پہلی پوزیشن پر موجود جسپریت بمراہ کے پوائنٹس 879 ہیں، شاہین شاہ آفریدی ایک درجے تنزلی سے 24 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں ۔
بلے بازوں کی فہرست میں سعود شکیل ایک درجہ ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں نویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔

