پشاور( حسن علی شاہ سے) پی ٹی آئ کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے خیبر نیوز کے ٹاک شو میں میزبان اور تجزیہ نگار رفعت اللہ اورکزئ کے کئے گئے سوال کا جواب دیتے ھوئے کہا کہ ھم دھشت گردوں کے خلاف سیکورٹی اداروں کی حمایت کرتے ہیں مگر تیراہ سے لوگوں کی نقل مکانی کو درست اقدام نہیں سمجھتے اگر جنوبی اضلاع میں دھشت گردی پہ قابو نہیں پایا جاتا تو اسکی ذمہ داری مرکزی حکومت پہ عائد کی جاتی ھے سرحد پار سے دھشت گرد کیسے خیبر پختونخواہ میں داخل ھوتے ہیں اقبال آفریدی نے یہ بھی کہا کہ تیراہ میں صدیوں سے جو قبیلے آباد ہیں یہ محب وطن اور اپنی سرحدوں کے محافظ ہیں ٹاک میں دوسرے مہمان مراد ایڈوکیٹ نے کہا کہ تیراہ کے عوام کو اصل صورتحال سے باخبر کرنا صوبائ اور وفاقی حکومتوں کی ذمہ داری بنتی ھے جب تک مشران کو اعتماد میں نہیں جاتا آپریشن کے نتائج حوصلہ افزا نہیں ھونگے ۔
تیراہ میں فوجی آپریشن سے قبل ھمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔۔ اقبال آفریدی۔۔۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read

