کراچی میں سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، مقدمہ میں غفلت اور لاپرواہی سمیت مختلف دعات شامل کئے گئے ہیں ۔
کراچی: سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ نبی بخش تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ،مقدمہ سرکاری کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔
نبی بخش تھانے کے پولیس حکام کے مطابق سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نامعلوم افرادکے خلاف درج کیا گیا ہے ۔
دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ سانحے میں جاں بحق افراد 71 افراد میں سے 20 لاشوں کی شناخت کرلی گئی جبکہ لاپتہ افرادکی فہرست میں 82 افراد کے نام شامل ہیں ۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ پلازے کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے اور آگ لگنے کے مختلف پہلوں سے تفتیش بھی جاری ہے ۔

