Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جنوری 25, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
    • واشنگٹن میں کامیاب پاکستانی سفارتکاری کا بول بالا
    • پی سی بی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
    • لکی مروت اور بنوں میں کارروائیاں، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تخریب کاری منصوبہ اور تھانے پر حملہ ناکام
    • وفاقی حکومت نے وادی تیراہ کو خالی کرانےکی خبروں کا نوٹس لے لیا
    • وفاقی کابینہ نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اختیار دیا، وزیراعظم شہبازشریف
    • ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت کا فیصلہ حکومت کرے گی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
    • متنازع ٹوئیٹس کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
    اہم خبریں

    پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 25, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Successful action by security forces in Panjgur, 3 terrorists were killed
    کارروائی میں دہشت گردوں کا مقامی کمانڈر فاروق عرف سورو، عدیل اور وسیم ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجینس کی بنیاد پر کارروائی کی ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور  اس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

    آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ کارروائی میں دہشت گردوں کا مقامی کمانڈر فاروق عرف سورو، عدیل اور وسیم ہلاک ہوگئے ۔

    بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کرلیا گیا اور ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے ۔

     علاقے میں مزید کسی دہشت گردی کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کارروائی جاری ہے، آئی ایس پی آرنے  بتایا کہ سیکیورٹی فورسز  اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر وفاقی ایپکس کمیٹی کی جانب کی منظور کردہ عزم استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم جاری ہے ۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملک سے بیرونی سپانسرڈ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور انداز میں مہم جاری رہے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleواشنگٹن میں کامیاب پاکستانی سفارتکاری کا بول بالا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    واشنگٹن میں کامیاب پاکستانی سفارتکاری کا بول بالا

    جنوری 25, 2026

    پی سی بی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    جنوری 25, 2026

    لکی مروت اور بنوں میں کارروائیاں، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تخریب کاری منصوبہ اور تھانے پر حملہ ناکام

    جنوری 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

    جنوری 25, 2026

    واشنگٹن میں کامیاب پاکستانی سفارتکاری کا بول بالا

    جنوری 25, 2026

    پی سی بی نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    جنوری 25, 2026

    لکی مروت اور بنوں میں کارروائیاں، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تخریب کاری منصوبہ اور تھانے پر حملہ ناکام

    جنوری 25, 2026

    وفاقی حکومت نے وادی تیراہ کو خالی کرانےکی خبروں کا نوٹس لے لیا

    جنوری 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.