وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کے سارے گروپوں میں ہزاروں اختلاف مگر ایک ایشو پر مکمل اتفاق ہے کہ عمران خان اندر رہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ کے پی حکومت عمران خان کیلئے رہائی فورس بنائے گی مگر دہشتگردوں کے خلاف زبان نہیں کھولے گی، کے پی حکومت شہدا کے جنازوں میں شرکت سے گریز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ پولیس کی شہادتیں ہو رہی ہیں اور زندہ جلایا جا رہا ہے مگر بانی پی ٹی آئی ترجیح اول اور آخر ہے، باقی سب بے معنی اور بے وقعت ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ بچاؤ نمبر ٹانگو صوبہ گیا بھاڑ میں، وطن کی سلامتی کی کوئی وقعت نہیں، باہر بیٹھے یو ٹیوبرز کا دھندہ عروج پر ہے، اندر بیٹھےایک دوسرے کوگالی دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیسی سیاسی جماعت ہے جس کے کتنے ٹکڑے کسی کو معلوم نہیں، سب چاہتے ہیں وہ اندر رہے، پی ٹی آئی کےسارےگروپوں میں ہزاروں اختلاف مگر ایک ایشو پرمکمل اتفاق کہ عمران خان اندر رہے۔
ہفتہ, اگست 29, 2026
بریکنگ نیوز
- ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026: صاف ماحول، صحت اور تعلیم بہتر معاشرے کے لیے ضروری ہیں: مصدق ملک
- خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر
- بلوچستان میں کم عمر بچیوں کو مبینہ خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام
- فیلڈ مارشل سيد عاصم منیر کا دفاعی صنعتی کمپلیکس واہ کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ
- سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش
- فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- جنوبی وزیرستان کے بازار میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق، 8 افراد زخمی
- بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

