Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, مئی 2, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کویت تعلقات: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کا رابطہ، امن و استحکام پر زور
    • پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کا عکاس نہیں: دفتر خارجہ
    • معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان امن کا علمبردار بن گیا: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
    • طالبان مخالف جذبات میں شدت، افغان شہری کی پاکستانی عسکری قیادت سے طالبان رجیم سے نجات دلانے کی اپیل
    • پاکستان-ازبکستان تعاون: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان اور ازبک گورنر کی ملاقات، تجارت بڑھانے پر اتفاق
    • ٹیکسلا میں ویساک ڈے 2026 کی مرکزی تقریب منعقد، عالمی رہنماؤں کی شرکت، امن، رواداری اور بدھ مت ورثے کے فروغ کا پیغام
    • افغان جارحیت کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، قبائلی عمائدین کا مشترکہ اعلامیہ
    • پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن بھی جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جنوبی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں سیکیورٹی اداروں کے لیے بڑا چیلنج قرار
    خیبرپختونخوا

    جنوبی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کی سرگرمیاں سیکیورٹی اداروں کے لیے بڑا چیلنج قرار

    مارچ 7, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور (حسن علی شاہ)  سینئر صحافی اور تجزیہ کار مبارک علی اور محمد وسیم نے کہا ہے کہ جنوبی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کا نیٹ ورک اور اہم شاہراہوں پر ان کی سرگرمیاں سیکیورٹی اداروں کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے خیبر نیوز کے ٹاک شو “بارڈر فائل” میں میزبان رفعت اللہ اورکزئی کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے حالیہ سیکیورٹی صورتحال اور افغانستان میں جاری ٹارگیٹڈ آپریشنز پر تفصیلی گفتگو کی۔

    مبارک علی نے کہا کہ حال ہی میں اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ان کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کارروائیاں افغان عوام کے خلاف نہیں بلکہ صرف دہشت گرد عناصر کے خلاف ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بارہا انتباہ اور مطالبات کے باوجود طالبان حکومت تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا میں دراندازی اور تخریبی کارروائیوں سے روکنے میں مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    مبارک علی نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو یہ بھی آگاہ کیا گیا کہ جنوبی خیبرپختونخوا میں اہم شاہراہوں پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت، ان کے نیٹ ورکس اور کارروائیوں کی ویڈیوز کا منظر عام پر آنا سیکیورٹی اداروں کے لیے نہ صرف چیلنج بلکہ تشویش کا باعث بھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی اس حوالے سے پریس بریفنگز دی جا چکی ہیں مگر ان کے خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے۔ انہوں نے بعض سیاسی شخصیات کے مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے حوالے سے واضح پالیسی اختیار کرنا ضروری ہے۔

    محمد وسیم نے اس موقع پر کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ جنوبی پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر موجودہ حالات میں سب سے پہلے پاکستان کے مفاد اور سلامتی کو ترجیح دینا وقت کا بنیادی تقاضا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخودمختار ساوی مجروح اور لاچار افراد کی داد رسی کررھی ھے۔ پروفیسر حافظ عبدالغفور
    Next Article بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشت گرد ہلاک
    Web Desk

    Related Posts

    افغان جارحیت کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، قبائلی عمائدین کا مشترکہ اعلامیہ

    مئی 2, 2026

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن بھی جاری

    اپریل 24, 2026

    وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایران کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا،امریکی وفد آج صبح پاکستان کیلئے روانہ ہو گا

    اپریل 24, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کویت تعلقات: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کا رابطہ، امن و استحکام پر زور

    مئی 2, 2026

    پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کا عکاس نہیں: دفتر خارجہ

    مئی 2, 2026

    معرکۂ حق میں کامیابی، پاکستان امن کا علمبردار بن گیا: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

    مئی 2, 2026

    طالبان مخالف جذبات میں شدت، افغان شہری کی پاکستانی عسکری قیادت سے طالبان رجیم سے نجات دلانے کی اپیل

    مئی 2, 2026

    پاکستان-ازبکستان تعاون: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان اور ازبک گورنر کی ملاقات، تجارت بڑھانے پر اتفاق

    مئی 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.