Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار
    بلاگ مارچ 23, 2026

    مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے خاتمے میں پاکستان کا اہم کردار

    Facebook Twitter Email
    Pakistan's role in the Middle East
    مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی پر پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد سے لیاقت خٹک کی خصوصی تحریر: ۔

    مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، جہاں ہر فیصلہ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن پر اثر انداز ہو سکتا ہے، ایسے حساس وقت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے بجلی کے بنیادی ڈھانچے پر ممکنہ حملوں کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان ایک غیر معمولی پیشرفت ہے، یہ اقدام وقتی طور پر ہی سہی، مگر اس نے کشیدگی کے بادلوں میں کمی کی ایک جھلک ضرور پیدا کی ہے ۔

    یہ پیشرفت محض ایک فیصلہ نہیں بلکہ پسِ پردہ جاری پیچیدہ سفارتی کوششوں کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے، جن میں پاکستان نے ایک بار پھر اپنے کردار کا لوہا منوایا ہے، بظاہر خاموش مگر حقیقت میں نہایت متحرک سفارتکاری کے ذریعے پاکستان نے نہ صرف ترکی اور مصر کے ساتھ قریبی ہم آہنگی قائم رکھی بلکہ امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ رابطوں کی راہیں بھی ہموار کیں ۔

    عالمی سیاست میں اکثر طاقت کا مظاہرہ فوجی قوت کے ذریعے کیا جاتا ہے، مگر اس موقع پر پاکستان نے یہ ثابت کیا کہ اصل طاقت دانشمندانہ حکمت عملی اور متوازن خارجہ پالیسی میں پوشیدہ ہوتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے سفارتی محاذ پر تسلسل کے ساتھ کام جاری رکھا، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی علاقائی و بین الاقوامی شخصیات سے ملاقاتوں نے اس کوشش کو مزید تقویت دی ۔

    اہم بات یہ ہے کہ پاکستان نے کسی ایک فریق کا ساتھ دینے کے بجائے ایک متوازن راستہ اختیار کیا، یہی توازن اسے ایک قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر سامنے لاتا ہے، ایک ایسے وقت میں جب امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست مکالمہ محدود ہو چکا ہے، اسلام آباد کی یہ پوزیشن نہایت اہمیت اختیار کر جاتی ہے ۔

    تاہم یہ سوال بھی اپنی جگہ موجود ہے کہ آیا یہ سفارتی کامیابی مستقل امن کی بنیاد رکھ سکے گی یا یہ صرف ایک عارضی وقفہ ثابت ہوگا؟ مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ یہاں کشیدگی کا خاتمہ محض ایک فیصلے سے ممکن نہیں، اس کے لیے مسلسل سفارتی کاوشیں، اعتماد سازی اورعلاقائی طاقتوں کے درمیان سنجیدہ مکالمہ ناگزیر ہے ۔

    پاکستان کے لیے یہ موقع نہ صرف اپنی سفارتی اہمیت کو مزید مستحکم کرنے کا ہے بلکہ عالمی سطح پر ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر اپنی شناخت کو بھی اجاگر کرنے کا ہے، اگر یہ حکمت عملی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہی تو بعید نہیں کہ پاکستان مستقبل میں بڑے علاقائی تنازعات کے حل میں ایک کلیدی کردار ادا کرے ۔

    آخر میں یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ جنگیں وقتی برتری تو دے سکتی ہیں، مگر پائیدار امن ہمیشہ مذاکرات، تدبر اور سفارتکاری ہی کے ذریعے حاصل ہوتا ہے، موجودہ پیش رفت اسی حقیقت کی ایک عملی مثال ہےاور شاید ایک امید بھی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا
    Next Article اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا امکان
    webdesk

    Related Posts

    جب عوامی آوازیں دبتی ہیں، تو ریاستیں لرزتی ہیں. تحریر: قریش خٹک

    ستمبر 22, 2026

    پمز سانحے کے اصل حقائق

    اگست 26, 2026

    یوم آزادی کی قدر

    اگست 13, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.