پشاور کے علاقے شہاب خیل (پانچ کھٹہ) میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک پڑوسی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا ۔
پشاور: پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں پیش آیا، جہاں آپس میں رشتہ دار دو نوجوانوں کے درمیان ہاتھ کی انگوٹھی کے معاملے پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تلخ کلامی کے بعد خوش رنگ ولد خوش دل اور عارف ولد ظریف خان نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
واقعے کے بعد قریبی پڑوسی دلدار ولد خوش محمد نے انسانی ہمدردی کے تحت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی، تاہم شدید صدمے کے باعث ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے وہ بھی جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے ۔

