خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ۔
اسلام آباد: زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 190 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا ۔
اسلام آباد راولپنڈی، گلگت بلتستان، کشمیر، دیر بالا، سوات شہر، ہری پور، ایبٹ آباد، کھاڑیاں، کوہاٹ، ہنگو سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ۔
چارسدہ، مالاکنڈ، شانگلہ، نوشہرہ، فیصل آباد، ننکانہ، سرگودھا میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے تمام افسران کو اپنے علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ کسی علاقے میں کوئی واقعہ پیش آیا ہو تو فوری مدد کی جائے۔ تمام افسران اپنے علاقوں کی رپورٹ فوری بھجوائیں ۔

